اسلام آباد: یکم دسمبر سے سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سال جون میں وفاقی بجٹ میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ یکم دسمبر کو سگریٹوں پر عائد کردہ ٹیکس میں اضافہ کر دیا جائے گا جس کا اثر ملک میں فروخت ہونے والے سگریٹوں کی قیمتوں پر پڑے گا اور قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔
اس وقت سگریٹوں پر ٹیکس کی شرح کو دو کیٹیگریوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یکم دسمبر سے پہلی کیٹگری کے سگریٹ برانڈز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی موجودہ 3436 روپے سے بڑھا کر 3705 روپے فی ہزار سگریٹ جبکہ دوسری کیٹگری کے سگریٹ برانڈز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی موجودہ 1534 روپے سے بڑھا کر 1649 روپے فی ہزار سگریٹ کر دی جائے گی۔ اس وقت سگریٹ ساز ادارے حکومت کو ٹیکسز کی مد میں سالانہ اربوں روپے کا ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔