سماجی رابطوں کی سب سے مقبول ویب سائٹ فیس بک انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا تھا کہ ان کی کمپنی کو اشتہارات کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اگرچہ اس کے ساتھ ساتھ فیس بک نے طاقتور سرمایہ کاری کے حصول کی بھی کوششیں شروع کی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ فیس بک پر اشتہارات کم دینے کی توقع ہے جس کی وجہ سے 2017ء میں اشتہارات سے ہونے والی آمدن میں معنی خیز کمی واقع ہونے کا امکان موجود ہے۔
اس مختصر بیان کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے فیس بک میں شامل اپنے شیئرز فروخت کر دیے اور کمپنی کو بہ یک جنبش قلم خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔