لاہور (جیوڈیسک) سردی کے آغاز میں ہی خشک میوہ جات کی طلب اور خریداری بڑھ گئی ، اس موسم میں مونگ پھلی سب کی من پسند خوراک بن گئی ہے۔
سردی کا موسم آتا ہے تو خشک میوہ جات ساتھ لاتا ہے ۔ پستہ ، کاجو ، چلغوزہ اور بادام سرد موسم میں سبھی خاص و عام کی پسند ہے ۔ مگر مونگ پھلی بھی کسی سے کم نہیں۔
مونگ پھلی بھٹی میں تیار ہوتی ہے اور بکنے کو بازار میں آجا تی ہے ، اور اسے سبھی خریدار شوق سے کھاتے ہیں۔
کم قیمت ، خوش ذائقہ اور سرد موسم کا توڑ مونگ پھلی خریداری میں سبھی میوہ جات سے بازی لے جاتی ہے۔