ترکی (جیوڈیسک) ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ہم ملک سے آخری دہشت گرد کو ختم کرنے تک جدو جہد کو جاری رکھیں گے۔
ضلع ارزنجان میں ایک پولٹری کمبائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یلدرم نے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں پُر عزم ہونے کے پیغام دئیے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اس وقت فیتو ، BETO اور SHKPC جیسے شر انگیز عناصر کے خلاف جدو جہد کر رہے ہیں۔ ہم انہیں کہتے ہیں کہ آپ جو بھی چاہتے ہیں کہیں، آپ جو بھی کرتے ہیں کریں لیکن جب تک اس ملک سے آخری دہشتگرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا اور سرخ ہلالی پرچم ملک کے گوشے گوشے میں لہرانا نہیں شروع کر دیتا اس وقت تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
بن علی یلدرم نے کہا کہ ہمارے ملک کے مستقبل کو تاریک کرنے کے خواہش مندوں کو 79 ملین شہریوں نے ضروری سبق دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ “ہم ملک کے اندر اور باہر موجود دہشت گردوں کے حامیوں کے سب ارادوں کو خاک میں ملا دیں گے”۔