ترکی کا درآمد شدہ بجلی پر انحصار کم ہو گیا

Electricity

Electricity

ترکی (جیوڈیسک) ترکی میں درآمد شدہ بجلی گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد کم ہو گئی۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال یونان،بلغاریہ،جارجیا،ایران اور عراق سے 4 بلین 654 ملین کلو واٹ بجلی درآمد کی گئی تھی جس کے مقابلے میں اس سال اس بجلی کی مقدار 3 بلین 244 ملین 448 کلو واٹ ریکارڈ کی گئی۔

بجلی کی درآمد کی اہم وجہ ملکی سطح پر بجلی کی پیداوار میں اضافہ اور قابل تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔