گجرات (جی پی آئی) پیر حسین علی سرکار کا شایان شان استقبال کیا جائے گا۔ چوہدری ظہیر احمد گجر اور چوہدری عثمان غنی نے کہا ہے کہ بزم سرور کونین جلالپور جٹاں کے زیر اہتمام جلالپور جٹاں اسٹیڈیم میں 11 نومبر کو ہونے والی محفل نعت میں پیر حق خطیب حسین علی بادشاہ کا شایان شان استقبال کیا جائے گا۔ اور یونین کونسل اخلاص گڑھ اور معروف سے سماجی شخصیت چوہدری شکیل احمد گجر ڈسٹرکٹ فسٹ ایڈ ٹرینر افسر چوہدری حمزہ اسلام اور چوہدری عثمان غنی کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ جلالپور جٹاں اسٹیڈیم پہنچ کر محفل باران رحمت میں پیر حق کا شاندار استقبال کریں گے ۔ علاقے سے بڑی تعداد میں لوگ اس پر سرور روحانی محفل سے مستفید ہو ں گے اور سجادہ نشین بلاوڑہ شریف حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار کی زیر صدارت یہ محفل مثالی ہو گی پیر صاحب خصوصی خطاب فرمائیں گے اور دُعا بھی کروائیں گے۔ آخر میں حاضرین محفل نعت میں بذریعہ قرعہ اندازی موٹر سائیکل اور موبائلز بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ انشاء اللہ ……………………… گجرات (جی پی آئی) ممتاز سیاسی ‘ سماجی و کاروباری شخصیت ناصر محمود بٹ کے صاحبزادے محسن بٹ کی دعوت ولیمہ و بارات میں ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جن میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود’ سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود’ چیئرمین چوہدری محمد اشرف ریحانیہ’ چوہدری عمر گجر’ سرجن ڈاکٹر طاہر رشید’ عدنان سیٹھی’ حاجی اورنگ زیب بٹ’ ثناء اللہ بٹ’ ڈاکٹر منور حسین’ محمد ندیم بٹ’ ارشد کٹھانہ’ سہیل کٹھانہ’ فواد کٹھانہ’ علی بٹ’ ارشد بٹ’ صدر انجمن تاجران جاوید بٹ’ خالد بٹ’ یوسف گل ‘ احمد بٹ’ طارق بٹ’ مرزا نعیم گل بیگ’ ڈاکٹر دُرانی’ رضوان سیٹھی’ ریحان سیٹھی’ رضا بھٹی لاہور’ اعجاز بھٹی لاہور’ اسد اللہ غفاری’ طارق نوید بٹ لاہور’ وائس چیئرمین ضرغام وسیم جوڑا’ عمر بٹ’ ممتاز صحافی محمد انور شیخ’ فیاض بٹ’ عثمان بٹ’ شیخ افضال احمد’ خواجہ آصف’ خواجہ صلاح الدین’ رضوان اسلم بٹ’ الحاج امجد فاروق’ حامد وڑائچ’ چوہدری وقار نادر جوڑا’ اویس بٹ’ سابق صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ’ ممتاز عالم دین سرپرست اعلیٰ متحدہ علماء و مشائخ بورڈ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی’ سید عدیل عباس شاہ’ ملک لطیف’ ملک سلیم گڈو’ حاجی زمان پنجاب جیولرز’ راجہ ذوالفقار علی سپین’ راجہ زاہد سپین’ راجہ افتخار سپین’ میر صفدر ناروے’ میر انور گجرات’ جاوید بٹ’ عظمت بٹ’ خواجہ بلال’ طاہر بٹ شادمان’ باسط راٹھور وائس چیئرمین’ افتخار احمد’ حاجی ناصر محمود’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ حسن بٹ و دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔ ……………………… گجرات (جی پی آئی) مفکر اسلام ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی چھٹی بحال کروانے پر قائدین لبیک یا رسول اللہ ۖ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اور دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین خطیب اسلام علامہ محمد شاہد چشتی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مفکر اسلام علامہ محمد اقبال کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے اسلام کی سربلندی اور اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے ساری عمر کام کیا۔ اور ان کی یوم ولادت کے موقع پر چھٹی کا اعلان خوش آئند ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک لبیک یا رسول ۖ کے قائدین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ……………………… گجرات (جی پی آئی) گلوبل پریس انٹرنیشنل آفس میں ماہانہ محفل میلاد منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ممتاز صحافی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری نے کی۔ ممتاز قاری محمد شعیب نے تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا۔ ممتاز ثناء خوان رسول مظہر عزیز بٹ نے نعت شریف پڑھی۔ چیئرمین پنجاب سکول آف سائسنز اور چیئرمین جناح سکالرز سکولز مہمدہ کالونی چوہدری محمد انصر ‘پرتگال کے ممتاز صحافی ضیاء سید ‘ راجہ پرویز اسلم’ محمد عامر’ ذوالفقار علی باجوہ’ یاسر احمد وریا (ڈی آئی او آفس) ‘ چوہدری محمد عمران کمبوہ (دی سن ایڈورٹائزمنٹ) و د یگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں اور لنگر تقسیم کیا گیا ۔ ……………………… گجرات(جی پی آئی) امام بارگاہ حسینیہ میں 3 صفر المظفر کے سلسلہ میں سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سید وقار عباس زیدی کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جب کہ ذاکر اہل بیت ذاکر سید اقبال حسین شاہ بجاڑ والا’ ذاکر سید غلام عباس شاہ شادیوال’ ذاکر علی عمران جعفری شیخو پورہ’ ذاکر سید علی رضا شاہ مومدی پور’ ذاکر علی عباس عسکری لاہور نے فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کئے۔ جس کے بعد شبیہہ ذوالجناح برآمد ہوا۔ باوا سید علی شاہ زیدی اور سید ذوالفقار حیدر نے مجلس عزاء کے سلسلہ میں انتظامات کئے۔ ذاکر العباس کے سلسلہ میں منعقدہ اس عظیم الشان مجلس عزاء میں پنجاب بھر کی ممتاز ماتمی سنگتوں نے شرکت کی۔ ……………………… گجرات(جی پی آئی) صحافی ضیاء سید کی والدہ کی وفات پر صحافیوں نے انکی رہائشگاہ پر جا کر اظہارِ تعزیت کیا۔ تعزیت کرنے والوں میں راجہ طارق محمود’ لیاقت بٹ’ سکندر ریاض چوہان یونان’ شیخ محمد انور’ مرزا منیر حسین’ شہزاد بٹ’ حافظ نوید’ حافظ فرقان’ حافظ محمد اسماعیل’ یاسر احمد وریائ’ حافظ ظہیر عباس سندھو’ شاہد اختر چوہدری’ وحید مراد مرزا’ عثمان طیب’ طاہر جمیل سیال ‘ چوہدری محمد یوسف آف سپین و دیگر شامل تھے۔ شرکاء نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ …………………………… گجرات(جی پی آئی) خواتین راہنمائوں نے پیر زادہ امتیاز سید کی رہائشگاہ پر جا کر سابق ممبر ضلع کونسل سائرہ امتیاز سید کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا ۔ اور انکی سماجی و مذہبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تعزیت کرنے والوں میں بیگم سمیرا الٰہی’ MNA سائرہ افضل تارڑ’ سابق ایم این اے ثمینہ فخر پگانوالہ’ بیگم ڈاکٹر میاں اسلم’ ڈاکٹر تسنیم کوثر’ مسرت اعجاز چوہدری’ پروین عزیز’ بیگم ریاض احمد’ ریحانہ وقار جوڑا’ نیلم جوڑا’ صفیہ لیاقت اور دیگر شامل تھیں۔ ………………………… گجرات(جی پی آئی) پیر زادہ امتیاز سید کی اہلیہ اور صحافی ضیاء سید کی والدہ کی وفات پر تعزیت کرنیوالوں کا سلسلہ جاری۔ گزشتہ روز صدر گجرات چیمبر آف کامرس شیخ ابرار سعید’ سابق ناظم ‘ شجاع زیب جوڑا’ مشتاق بٹ کونسلر نارووالی’ میجر محمد یونس’ سول جج چوہدری ذکاء اللہ سوہی’ ایڈیشنل سیشن جج چوہدری غضنفر گوندل’ سول جج فوزیہ انجم’ اور پیر عثمان افضل قادری سمیت اہم شخصیات نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ ……………………… گجرات(جی پی آئی) مزدور راہنما پیرزادہ امتیاز سید کی اہلیہ محترمہ اور صحافی ضیاء سید ، سید فرح شاہ ، سید حماد شاہ٠ کی والدہ محترمہ ،سابق ممبر ضلع کونسل سائرہ امتیاز سید کی وفات پر ضلع بھر کی اہم سیاسی ، سماجی ، مذہبی اور کاروباری شخصیات نے ان کی رہائشگاہ محلہ قاسم پورہ ریلوے روڈ پر جا کر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔ تعزیت کرنے والوں میں کرنل سید مدثر شاہ ، کرنل مجتبیٰ شمس ، ایم این اے سید عمران احمد شاہ ولی ، ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری ، ایم پی اے صباء صادق ، ایم پی اے عظمیٰ بخاری ، ایم پی اے مسرت بانو، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود ، سابق ایم پی اے میاں عمران مسعود ، سابق ایم این اے ثمینہ فخر پگانوالہ ، سابق صدر انجمن تاجران ریلوے روڈ شیخ فضل باری ، سابق صدر گجرات چیمبر مہر ثاقب اسحاق ،ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر سید غضنفر علی شاہ ، لیبر آفیسر چوہدری منعم عباس ، چوہدری انعام الحق ، لیبر انسپکٹر سید بشیر حسین شاہ ،پاکستان مسلم لیگ کے ایم این اے چوہدری ممتاز احمد تارڑ ، سابق تحصیل ناظم چوہدری امتیاز احمد ، ایم پی اے سید طارق یعقوب ، ایم این اے جہلم نوابزادہ اسجد اقبال ، چوہدری زاہد تارڑ ، سید اعجاز حسین خیالی ، چوہدری نصر اقبال ایڈووکیٹ سابق صدر پھالیہ بار ، چوہدری محمد ریاض وڑائچ امیر جماعت اسلامی ضلع منڈی بہائوالدین ، چوہدری سجاد احمد چیئرمین مانو چک یونین کونسل ، ڈاکٹر طارق محمود صدر پی ایم اے ضلع منڈی بہائوالدین ، راجہ لیاقت علی ، چوہدری سیف اللہ چدھڑ ایڈووکیٹ ، چوہدری آصف محمود چدھڑ صدر پھالیہ بار ، مظہر اقبال تارڑ ، رانا گلبہار ، چوہدری فیض احمد ، سید احسان شاہ ، سید عطاء اللہ شاہ ، سید فرمان شاہ ، سید مشتاق شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ، گل احمد بلوچ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ، عارف بخاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ، محمد نواز ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ، راجہ طارق محمود ، سید امجد محمود دورانی ، اے ایس پی مختار شاہ ، سب انسپکٹر قیصر ٹوپہ ، وحید مراد مرزا ، سہیل بٹ وائس چیئرمین ، چوہدری شاہد اختر جی ٹی وی ، عبدالغفار چوہدری ، ذوالفقار علی باجوہ ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، عمران کمبوہ ، حافظ محمد اسماعیل ، احمد رضا ، لیاقت بٹ ، حافظ فرقان ، احسان اکرم گھرال ، خرم پرنس ، عمران کمبوہ، راجہ ریاض بھٹی ، انور شیخ ، عثمان طیب ، تجمل منیر ، و دیگر اہم شخصیات شامل ہیں معززین نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ معزز شخصیات نے تاثرات میں مرحومہ کی مذہبی ، سیاسی ، سماجی خدمات کو سراہا اور کہا کہ مرحومہ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکتا اور ضلع میں سماجی اور مذہبی خدمات سمیت خواتین میں سیاسی شعور کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور ضلع کی سیاست میں خواتین کی بھرپور راہنمائی کی ۔