بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے صدر و سابق امیدورار اسمبلی حلقہ ایل اے 7 بھمبر چوہدری محمد مصطفی آف کسگمہ نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے ہمارے اسلاف کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا 24 نومبر کو آزاد کشمیر کے آزادی پسند عوام کنٹرول لائن کو اپنے پائوں تلے روند دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پریس کلب بھمبر کے سنیئر صحافیوں سے صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی 24 نومبر کو کنٹرول لائن توڑنے کے اعلان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی نمائندہ ہے جو تحریک آزادی کشمیر ، عوامی حقوق کیساتھ ساتھ ریاستی تشخص کی جنگ لڑ رہی ہے مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے لا زوال جدوجہد کی ہے جو ہمارے لئے اور آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے سردار عتیق احمد خان مجاہد اول کے نظریہ کو لے کر آگے چل رہے ہیں 24 نومبر کو منحوس خونی لیکر جسے کنٹرول لائن کہتے ہیں جس نے آر پار کے کشمیریوں کو تقسیم کر رکھا ہے کو توڑنے کا اعلان تحریک آزادی کشمیر میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا انشاء اللہ 24 نومبر کو آزاد کشمیر کی غیور اور آزادی پسند عوام کنٹرول لائن کو اپنے پائوں تلے روند ڈالیں گے انہوں نے کہا کہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی ہدایت پر عوام رابطہ مہم شروع ہے آزادی پسندجماعتوں کو کنٹرول لائن توڑنے کے پروگرام کی دعوت دی جا رہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر کے نواحی گائوں گڑھا للیاں میں آتشیں اسلحہ سے شدید ہوائی فائرنگ پورے علاقہ میں خوف و ہراس نیشنل ایکشن پلان کی کھلم کھلا خلاف ورزی پولیس خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی گائوں گڑھا للیاں میں نیشنل ایکشن پلان کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری گذشتہ رات گڑھا للیاں اور ٹوکاں کے علاقے میں جدید آتشیں اسلحہ سے شدید ہوائی فائرنگ ہوتی رہی فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا فائرنگ کی ہوا اتنہائی شدید تھی کہ پورے علاقے میں فائرنگ کی آواز سنائی گئی جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ ایک دوسرے کو فون کر کے معلومات حاصل کرتے رہے کہ کیا ہو گیا ہے شدید ہوائی فائرنگ پر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ابھی تک پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی ہے یاد رہے کہ گڑھا للیاں ، ڈھوک چاچاں، ڈھیری وٹاں کے علاقے میں اکثر ہوائی فائرنگ ہوتی رہتی ہے پولیس کی خاموشی اور کوئی ایکشن نہ لینے کی وجہ سے آئے روز ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے مقامی افراد نے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں ہوائی فائرنگ کرنے والو ں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تا کہ علاقے میں امن و سکول بحال ہو سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما و سابق امیدوار اسمبلی راجہ محمد امتیاز خان نے کہا کہ پلا ٹنڈ خبر کا معاملہ پانامہ لیکس سے زیادہ سنگین ہے ایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ملکی سلامتی کے راز فاش کرنے والوں کو سامنے نہ لانا انتہائی افسوس ناک ہے حکومت پلاٹنڈخبر کے معاملہ کو رفع دفع کرنا چاہتی ہے اصل کرداروں کو بے نقاب کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تحقیقات ہونی چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پریس کلب بھمبر کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے راز فاش کرنا کرپشن سے زیادہ سنگین جرم ہے جس کی فوری تحقیقات ہونی چاہیے تھی ایک ماہ کا عرصہ گزر گیا لیکن پلاٹنڈ خبر کا معاملہ جوں کا توں ہے حکومت پلاٹنڈ خبر کے معاملے کو دبانا چاہتی ہے اور اس میں ملوث اصل کرداروں کو بچانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ قومی اور ملکی راز فاش کرنے والے کرپشن کرنے والوں سے بڑے مجرم ہیں پانامہ لیکس کی تحقیقات سے پہلے پلاٹنڈ خبر کے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کا عرصہ گذرنے کے بعد ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن بنانا قوم سے سنگین مذاق ہے انتہائی حساس اور اہم معاملے کی تحقیقات سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں ہونی چاہیے تا کہ اصل حقائق سامنے آسکیں اور اس میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔