پاکستان مخالف سرگرمیاں ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

Foreign Office Pakistan

Foreign Office Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) را کے انڈر کور افسران کی پاکستان مخالف سرگرمیاں اور کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفترخارجہ طلبی ، احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز کی طرف سے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر مسلسل گولہ باری اور ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کر کے سخت احتجاج کیا گیا ، بھارت کو یاد دلایا گیا کہ وہ سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ڈپٹی ہائی کمشنر کو بھارتی ہائی کمیشن میں سفارتکاروں کے لبادے میں را کے افسران کی موجودگی اور ان کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بتایا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر شہریوں کونشانہ بنانا بند کرے ۔ مزید یہ کہ پاکستان میں تعینات بھارتی سفارتی اہل کار سفارتی آداب کی خلاف وزری کے مرتکب ہوئے ہیں جس بنیاد پر ان کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا کہا گیا۔