گزشتہ ہفتے فیس بک کی جانب سے اپنے منصوبوں کی تفصیلات جاری کی گئیں جس میں ایک نیا کمپیوٹر نیٹ ورک بھی شامل ہے۔
درحقیقت یہ ایک اوپن سورس سیلولر وائرلیس نیٹ ورک ڈیزائن دینے کا منصوبہ ہے ۔ اس حوالے سے فیس بک نے وویجر نامی ایک آپٹیکل سوئچ کا اعلان کیا جو اس کا پہلا وائٹ باکس ٹرانسپونڈر ہوگا جو اوپن پیکٹ آپٹیکل نیٹ ورکس کے ذریعے ڈیوائس کو کام کرنے کا موقع دیگا۔
آپٹیکل نیٹ ورکس انتہائی تیز رفتار نیٹ ورکس ہوتے ہیں جو روایتی کاپر وائر کے بجائے لائٹ پلسز سے ڈیٹا ٹرانسفر کرتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ اس کے ذریعے آپ کو مہنگی انٹرنیٹ ڈیوائس خریدنے کی ضرورت نہیں رہے گی جبکہ ڈیٹا تقریباً مفت ڈائون لوڈ کیا جاسکے گا۔
وویجر ڈیوائس کیساتھ فیس بک نے ایک اور پراجیکٹ اوپن سیلولر پر بھی کام شروع کیا ہے جو اوپن وائرلیس سسٹم پر مبنی ہوگا۔