واشنگٹن (جیوڈیسک) جنوبی کیلی فورنیا میں پولنگ اسٹیشن کے قریب شوٹنگ کے ایک واقع میں کم از کم ایک شخص ہلاک، جب کہ دو زخمی ہوئے۔
شوٹنگ کا یہ واقعہ ازوسا کے شہر میں دوپہر کے وقت پیش آیا۔ ازوسا، لاس انجلیس کے مشرق میں 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، ایسے میں جب ووٹر صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ ڈال رہے تھے۔
اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچی، جب اہل کاروں کو فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک رپورٹ کے مطابق، اہل کاروں نے محفوظ مقام کی اوٹ سے جوابی فائر کیا؛ جب مشتبہ حملہ آور گھر کے اندر چھپ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کا کوئی اہل کار زخمی نہیں ہوا۔
ازوسا پولیس کے سربراہ، اسٹیو ہنٹ نے بتایا ہے کہ اہل کار کم از کم ایک مشتبہ خاتون کو تلاش کر رہے ہیں، جب کہ دوسرا حملہ آور مرد بتایا جاتا ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ مشتبہ خاتون مقابلے کے لیے استعمال ہونے والی جدید رائیفل سے لیس تھیں۔ واضح نہیں، آیا یہ مکمل یا نیم خودکار رائفل تھی۔