تلہار (نمائندہ) ٹائون کمیٹی تلہار کے ملازمین نے تنخواہوں کے چیک پر دستخط نہ کرنے پر ٹائون آفیسر کیخلاف کام چھوڑ ہڑتال کردی جس کیبعد سینکڑوں مرد و خواتین ملازمین نے فرید بھٹی، شفیع خاصخیلی، محمد بخش خاصخیلی، گوپال شام، نور علی سونارو، جمن دل سمیت دیگرکی قیادت میںآفیس سے احتجاجی ریلی نکال کر بدین بس اسٹاپ پر ٹائر نذر آتش کرکے ایک گھنٹے تک دھرنا دیا اور ٹی او کیخلاف سخت نعریبازی کی جس کے باعث ٹریفک معطل رہی اس موقع پر سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ملازمین نے کہا کہ چیئرمین کیجانب سے تنخواہوں کے علاوہ ٹائون آفیسر اعجاز شیخ کے ناجائز بلز پر دستخط نہ کرنے کی سزا ملازمین کے تنخواہ بل پر دستخط نہ کرکے دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اسی تنازع کے چکر میں ہر مہینے ملازمین کو احتجاج کے بغیر تنخواہیں نہیں ملتی اس کے علاوہ ہماری سالانہ انکریمینٹ و دیگر مراعات بند ہیں جس سے غریب ملازمین تنگ آچکے ہیںوہ دفتر میں بیٹھنے کو تیار نہیں اسے با اثر لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کرپٹ ٹی ایم او کو ہٹانے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا اس موقع پر وائس چیئرمین رفیق چانگ نے کہا کہ ملازمین کا احتجاج بجا ہے ان کا مسئلہ جلد حل کرتے ہیںٹی ایم او اعجاز شیخ نے صحافیوں کو بتایا کہ میں نے تنخواہوں کے بل پر دستخط کرکے اکائونٹنٹ کو دے دئے اور چیئرمین نے دستخط نہیں کئے باقی جو بل چیئرمین مجھ سے کرانا چاہتا ہے اس پر فی الحال حکومت کی پابندی ہے جب ختم ہوگی تو وہ بل بھی دستخط ہوجائیں گے اس سلسلے میں ٹائون کمیٹی چیئرمین میر شاھد احمد تالپور ٹی او غلط بیانی سے کام لے رہا ہے میں نے کبھی بھی ملازمین کی تنخواہ کے بل سے انکار نہیں کیا یے بات خود ملازمین ہی بتائیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری چارج سنبھالنے سے قبل اس ٹائون کو بیدردی سے جس طرح انہوں نے لوٹا ہے ان کو بینقاب کرنے کے بعد اب ان کا سارہ چین و سکون ختم ہوگیا انہوں نے ایم پی اے میر الہ بخش کو کہا کہ مہربانی کرکے ٹائون کے معاملات میں مداخلت کرکے انتظام نہ بگاڑیں اور عوام کے مفاد میں منتخب ہوکر آنے والے نمائندوں کو کام کرنے دیا جائے۔