قصور (بیورورپورٹ) علامہ اقبال نہ صرف شاعر مشرق تھے بلکہ وہ اپنی ذات میں ایک انجمن تھے حکومت کی جانب سے ان کے یوم ولادت پر تعطیل کا اعلان نہ کرنا محب وطن پاکستانیوں کیلئے دکھ کا باعث بنا ہے علامہ محمد اقبال نے مسلمانوں کو ایک سوچ دی جس کی بدولت آج ایک خوبصورت ملک پاکستان دنیا کے نقشے پر ایٹمی قوت کے طور پر موجود ہے اس کا تمام تر سہرا شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے سر ہے ان خیالات کا اظہارامیدوار ایم این اے پاکستان تحریک انصاف قصور سٹی میاں فاروق احمدانصاری نے کیا انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستانی حکمران فلسفہ اقبال کو اپنا کر ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں بدقسمتی سے ہم نے اقبال کے افکار کو بھلا دیا ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج ہم فرقوں میں بٹ کر ایکدوسرے کیخلاف برسر پیکار ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ملکر علامہ محمد اقبال کے بتائے ہوئے اصولوں کی روشنی میں کام کرتے ہوئے پاکستان کو دنیا کی عظیم قوم میں شامل کرسکتے ہیں الگ ملک کا تصور علامہ اقبال نے پیش کیا اور اس کی تعبیر قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی صورت میں ہمیں دی انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ ان کے ایک شعر (کی محمد سے وفاء تو نے تو ہم تیرے ہیں‘ یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں) کی قیمت ادا نہیں کرسکتی علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر چھٹی کا اعلان نہ کرنا انہیں بھلا دینے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ غلامی کی تاریکی میں مدہوش قوم کو بیدار کرنے اور خصوصاً نوجوان نسل کو غلامی کی زنجیریں پاش پاش کرنے کیلئے انہیں اپنے اسلاف کے شاندار ماضی اور اعلیٰ کارناموں سے روشناس کروایا جائے۔
قصور (بیورورپورٹ) پولیس کاڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں، قحبہ خانوں اور قماربازروں کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن جاری، ضلع بھر سے ایک ہی دن میں 39 جرائم پیشہ افراد گرفتار ، بھاری مقدار میں چرس ، شراب ، ناجائز اسلحہ برآمد کرلی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے امن وامان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کی یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روزڈی پی او قصور سید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سخت ترین کریک ڈاؤن کیا گیا کریک ڈاؤن کے دوران 21 منشیات فروشوں اکرم عرف بلوری، رمضان عرف جانی ، مقصود، عبدالغفور، اختر عرف اختری، فضل عرف عبداللہ ،اشفاق عرف شاقی، انور سلیم ،ارشد، ساجد ، سلیم، آصف، سلامت، اسلم ،رفیق، عرفان، عمران، یعقوب، بلال اور نذیر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 9 کلو گرام چرس اور 308 لیٹر شراب برآمدکی اسی طرح قماربازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13 قمارباز مشتاق عرف کالا، تاج عرف تاجی، سلامت، بشیر،یونس، نواز،ناہید، بشارت،عارف، ساجد، منیر ، رحمت اور بابر کو گرفتار ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 5ہزار روپے برآمد کی گئی اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5ملزمان شفیق عرف کاکا، جمیل عرف جیلی،عمران عرف بوٹا ،عثمان اور اکرم کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 4پسٹل اور ایک کاربین برآمد کی گئی۔پولیس نے مختلف دفعات کے تحت29مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) یوم اقبال کے موقع پر تعلیمی اداروں میں کہیں چھٹی تو کہیں تعلیمی ادارے کھلے رہے‘ مختلف صوبوں کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کی وجہ سے قصورسمیت پنجاب کے متعدد تعلیمی اداروں میں چھٹی رہی جبکہ جن اداروں میں چھٹی نہیں تھی وہاں پر بچوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی چھٹی کے معاملہ پر بچے اور والدین گومگو کی صورتحال میں مبتلا رہے جس کی وجہ سے سکولوں میں حاضری انتہائی کم تھی اور بعض پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے بچوں کی کثیر تعداد کی چھٹی کے باعث وقت سے پہلے ہی بچوں کو چھٹی کردی جس سے والدین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی موقع پر تعطیل کے حوالے سے پہلے آگاہ کرے تاکہ بچوں اور والدین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) کسانوں کو بلا سود قر ضہ دینے کیلئے رجسٹریشن کا عمل جلدمکمل کیا جائے گا وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شر یف کی بلا سودقر ضوں کی فراہمی کے سلسلے میں جلد اقدامات کئے جائیں گے ،ان خیالات کا اظہار ای ڈی او زراعت قصور پرویزاختر نے میڈیا سے خصوصی ملاقات میں کیا ،اس موقع پر دیگر افسران بھی موجود تھے، انھوں نے کہا کہ بلا سود قر ضہ چھوٹے کسانوں کو گندم کی کاشت کے موقع پر بہت معاون ثابت ہو گا بلا سود قرضہ سکیم کے زرعی معثیت پر مثبت اثرات مر تب ہونگے ،قصور ڈسٹرکٹ میں ڈی سی او میڈم عمارہ خان کی گائیڈلائن میں کسان دوست پالیسیوں سے زرعی انقلاب آئے گا ، ای ڈی او زراعت قصور پرویزاختر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی سوارب روپے کی قر ضہ سکیم میں سے بلا سود قر ضہ چھوٹے کاشتکاروں کو دے جائے گے تاکہ کسانوں کی مشکلات میں نمایاں تبدیلی آسکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر وماہرتعلیم محمدندیم مصطفائی نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال ؒ نے غلامی کی زنجیروں میں جکڑی امت مسلمہ کو آزادی اور وقار کے ساتھ جینے کی تحریک اور فکر دی۔اقبال ؒ کا پاکستان آج انتہا پسندی،دہشتگردی،کرپشن اور نا انصافی کی آگ میں جل رہا ہے۔چند سو خاندانوں نے جعلی جمہوریت کی آڑ میں19کروڑ عوام کو یر غمال بنا رکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکیم الامت علامہ محمد اقبال ؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہاکہ اقبال ؒ کے شاہین نوجوان کرپشن کنگز سے وطن عزیز کو واگزار کروانے کیلئے وہی کردار ادا کریں جو نوجوانوں نے تحریک پاکستان کے دوران کیا تھا ، علامہ محمد اقبال ؒ نے جغرافیائی آزادی کی فکر نہیں دی تھی وہ ایک عزت دار،خود دار اور خود مختار ملک اور قوم چاہتے تھے ۔اقبال ؒ کا فلسفہ خودی اسی سوچ اور فکر سے عبارت ہے، حکیم الامت کے افکار میں پاکستان کے جملہ سیاسی و معاشی مسائل کا حل موجود ہے ،محمدندیم مصطفائی نے کہاکہ ہمیں جغرافیائی آزادی تو مل گئی مگرکرپٹ اور نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان آج معاشی اعتبار سے غیروں کے رحم و کرم پر ہے اور اپنے فیصلوں میں آزاد نہیں ہے ۔پاکستان کو اقبال ؒ کا پاکستان بنانے کیلئے کرپٹ اور نالائق ٹولے سے نجات ضروری ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) علماء مشائخ کا اجلاس ، عزت رسول ﷺ کانفرنس میں بھرپور شرکت کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل ،تفصیلات کے مطابق لاہور مینار پاکستان میں مرکزی جماعت اہلسنت کے تحت منعقد ہونیوالی تاریخ ساز “عزت رسول ﷺ کانفرنس “کے سلسلہ میں ضلعی امیر مفتی حامدعلی قادری کی زیرصدارت قصور ضلع کے علماء و مشائخ کا اجلاس مرکزاہلسنت جامعہ رضویہ میں منعقد ہوا ، جس میں لاہور سے امیرجماعت اہلسنت پنجاب ،وجنرل سیکرٹری لاہورمفتی ریاض ودیگر نے عزت رسول ﷺ کانفرنس کے اغراض ومقاصدبیان کئے ،ضلعی امیر مفتی حامدعلی قادری کی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں ،جبکہ کانفرنس میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔
وزیرآباد(عقیل احمد خان لودھی)گیپکو کے زیر انتظام یوم اقبال کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار و نظریات کو اجاگر کیا گیا۔اس موقع پر قائمقام چیف ایگزیکٹو جنرل مینجر آپریشن ہارون رشید نے اپنے خطاب کے دوران فلسفہ اقبال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ اقبال ایک ہمہ جہت شاعر،عظیم فلسفی اور سچے عاشق رسول تھے۔آج کے پر آشوب حالات سے نمٹنے کیلئے اقبال کے افکار سے رہنمائی کی اشد ضرورت ہے۔قیام پاکستان سے قبل جب مسلمان غلامی کی زندگی گزاررہے تھے تو اُن سے مسلمانوں کی یہ حالت دیکھی نہ جاتی تھی جس پر انہوں نے اس وقت ایک علیحدہ مملکت کا تصور پیش کیا اور اس عظیم مقصد کیلئے قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ ملکر لاکھوں قربانیوں اور مسلسل جد وجہد کے بعد پاکستان کا قیام معرض وجود میں آیا۔انہوں نے کہا کہ درحقیقت اقبال قرآن کا شاعر تھا اور اسکی تمام شاعری میں جابجا قرآن ،حدیث اور رسول کریمۖ کی تعلیمات کا عکس نظر آتا ہے ۔اس موقع پر ڈی جی ایچ آر اینڈ ایڈمن محمد انور سعید کیلوی ،چیف انجینئرز خالد پرویز،غضنفر عباس رضوی، جنید اختر،محمد ریاض،ایڈیشنل ڈی جیز ملک محمد صدیق،اورنگ زیب ملہی،مینجرز محمد ذیشان ستار،چوہدری محمد اکبر ، ڈپٹی مینجرز مینجر (ریٹائرڈ) فرحان نذیر، میاں محمد عرفان، حافظ عمران، طارق محمود، حفیظ الرحمن، حافظ سلیم،عامر محمود ، بوٹا گورائیہ، اظہر یعقوب، محمد جہانگیر راناسمیت دیگر افسران نے بھی علامہ اقبال کی شخصیت ،شاعری اور فلسفہ کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مقررین نے کہا کہ اقبال ہر دور کا شاعر ہے اور کلام اقبال در حقیقت قرآن کریم کی شرح بیان کرتا ہوا نظر آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسجد کے منبر سے لیکر حکومتی ایوانوں اور خانقاہوں و درباروں سے لیکر رزم وعسکریت تک ہر ہر شعبہ زندگی کا احاطہ اقبال کی شاعری میں موجود ہے۔جسے کبھی وہ مومن ،کبھی شاہین ،کبھی فلسفہ خودی ،کبھی رموز بے خودی اور کبھی شکوہ و جواب شکوہ کی صورت میں بیان کرتا ہے۔انہوںنے کہا کہ اقبال انسانیت اسلام اور اُمت مسلمہ کا شاعر تھا یہی وجہ ہے کہ کہ آج کوئی دینی محفل ہو کہ روحانی،سیاسی جلسہ ہوکہ کوئی دوسری تقریب اقبال کے کلام کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔اس موقع پر تقریب کے شرکاء نے علامہ اقبال کے چنیدہ اشعار سنائے جبکہ کلام اقبال مترم بھی پڑھا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(عقیل احمد خان لودھی)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کی سرویلنس ٹیموں کے چھاپے ،17بجلی چور پکڑے گئے،بجلی چوروں کو17673یونٹس کی مد میں2لاکھ46ہزار سے زائد کے ڈیٹکشن بِل جاری۔ تفصیلات کے مطابق گیپکو میں جاری بجلی چوروں کے خلاف حالیہ گرینڈ آپریشن کے دوران مزید17بجلی چور رنگے ہاتھوںپکڑے گئے، مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوںمیںفرزند علی، محمد رفیق، عاشر مسیح، آس محمد، ابو القاسم، شاہد، کرامت علی، زاہد علی، سرور عالم، مشتاق، احمد علی، اعجاز احمد، عبدالرزاق، سخاوت، عتیق، امجد اور عرفان کے نام شامل ہیں۔بجلی چوروں کو17673یونٹس کی مد میں2لاکھ46ہزار سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(نامہ نگار)اپنے اطراف اور آس پاس کے لوگوں کی خبر رکھنا، انہیں پریشانیوں سے نجات دلانااور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہر انسان کا اولین فریضہ ہے۔ یہی خدمت خلق ہے اور انسانیت کی خدمت سے بڑھ کراور کوئی خدمت نہیں ہوسکتی۔ ان خیالات کااظہارپروفیسر حافظ محمد آصف عثمانی اور دیگر مقررین نے سند س فائونڈیشن کے زیر اہتمام عطیہ خون کے حوالے سے پنجاب کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندس فائونڈیشن لوگوں کی خدمت کے نظریہ سے عطیہ خون کے حوالے سے کام کرکے خدمات کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ خون کا عطیہ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔خون انسانوں میں تفریق نہیں کرتا ہے لیکن انسان خون میں تفریق کرتا ہے اگر اس تفریق کو مٹادیا جائے تو دنیا میں محبت امن وامان کی مثال قائم کی جاسکتی ہے ویسے تو انسان خدمت خلق کے ذریعے سے اپنی پہچان بنانا ہے اور منفرد مقام حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلیتا ہے یہی انسان خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ اگر خون عطیہ دینے پر آمادہ ہوجائے تو نہ صرف انسانوں کی جان بچائی جاسکتی ہے بلکہ عطیہ خون کی وجہ سے جذباتی رشتہ قائم کرنے میں کار گرثابت ہونگے۔ ا نہوں نے کہا کہ قدرتی طور ایک صحت مند انسان میں پانچ تا چھ لیٹر خون موجود رہتا ہے اس بنا پر اس میں سے چند ملی لیٹر کا خون عطیہ دینے سے جسمانی کمزوری نہیں آئیگی بلکہ عطیہ دیا گیا خون انسان کے جسم میں دوبارہ قدرتی طور پر جمع ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ ہر تین مہینے میں ایک مرتبہ کرنا چاہئے اس سے نئے خون کی پیدوار ا میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ صحت مند ی کی نشانی بھی ہے۔ نوجوان نسل خون کی جانچ کرائے اور اپنے خون کا گروپ یادرکھے۔ کہیں بھی کسی بھی موقع پر ضرورت پڑے تو کسی کی جان بچائی جاسکتی ہے۔سندس فائونڈیشن مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد،حادثات کاشکار ہونے والوںاور ایمرجنسی کی صورت میں انسانی جانوں کو بچانے کیلئے خون کا بروقت بندوبست کرکے معاشرے کیلئے اپنا نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔اس موقعہ پر بیسیوں طالبعلموں نے سندس فائونڈیشن کے اس مشن کا حصہ بنتے ہوئے خون کے عطیات بھی دیئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(نامہ نگار)دارارقم سکول الہ آباد میں سپورٹس گالاکا اہتمام کیا گیا اس موقعہ پر ننھے بچوں نے مختلف کھیلوں میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ریجنل ڈائریکٹر دارارقم سکولز صابر حسین بٹ نے سپورٹس گالا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلوں سے طلبہ میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے اور مقابلہ کرنے کے رجحان میں اضافہ ہوتا ہے اور ذہنی و جسمانی نشوونما کو فروغ ملتا ہے ۔سپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دائریکٹر دارارقم سکولز مرزا محمود فاروق نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بھی ضروری ہے۔سپورٹس گالا میں طلباء وطالبات نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا جن میں بوری ریس، چاٹی ریس، ریلے ریس، فرسٹ ریس اوردیگر مقابلے شامل تھے۔سپورٹس گالا کے اختتام پر مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی دیگر طالبات میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے۔