ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ہائی وے کے اطراف ناجائز تجاوزات کے خلاف این ایچ اے اور موٹر وے پولیس کا مشتر کہ گرینڈ آپریشن جاری، بیٹ فور میں ہائی وے کی حدود میں قائم بڑے پیمانے پر تجاوزات ہٹا دی گئیں، این ایچ اے کی حدود میں قائم متعدد دکانوں، کھوکھوں، چھپر، سائن بورڈمسمار کر دیئے گئے،تجاوزات کے خلاف آپریشن میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ فور کے ڈی ایس پی محمد الطاف،ڈی ڈی مینٹیننس این ایچ اے محمد ساجد،اے ڈی این ایچ اے نعیم کیانی،اور آپریشن آفیسر بیٹ فور منظور احمد،بیٹ ون کے ازاخیل،بیٹ ٹو کے حکیم آباد،اور بیٹ فور کے افسران بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر تجاوزات ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا،متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ قبل ازیں متعدد مرتبہ ان لوگوں کو تجاوزات ہٹانے کے لئے نوٹس دیئے گئے مگر کسی نے بھی اس پر عمل درآمد نہ کیا جس پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا گیا،یہ آپریشن مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا،تجاوزات کے خلاف آپریشن جھنگی سیداں سے شروع کیا گیا،جو کہ واہ کینٹ ٹیکسلا اور حسن ابدال تک بلا تفریق جاری رہے گا،ادہر قومی مفاد میں شروع ہونے والے تجاوزات کے خلاف آپریشن پرڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے محمد ساجد نے این ایچ اے اور نیشنل ہائی وے پولیس کے مشترکہ آپریشن کا سراہا،جبکہ عوامی حلقوں کی جانب سے بھی مذکورہ آپریشن پر این ایچ اے اور نیشنل ہائی اینڈ موٹر وے پولیس کے حکام کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔