خواتین کو تفریح کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلعی حکومت کی طرف سے وویمن فیسٹیول کا انعقاد

Meeting

Meeting

شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) خواتین کو تفریح کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلعی حکومت کی طرف سے وویمن فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ارقم طارق نے آج کمیٹی روم میں وویمن فیسٹول کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر تے ہوے کیا۔

اس موقع پر ڈی او سی محبوب عالم ،اے سی سٹی شبیر حسین بٹ ،اے سی شرقپور ڈاکٹر ستائش، ڈی او انفارمیشن پون سنگھ اروڑا،ٹی ایم او فد اافتخار میر، ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر مریدکے نا زیہ ممتاز نے شرکت کی۔

خواتین کے لئے منعقد کئے جانے والے وویمن فیسٹیول کا انعقاد سروسز کلب شیخوپورہ میں ہو گاجس کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کیا جا ئے گااور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے گا۔

خواتین کو وویمن فیسٹیول میں شرکت کے لئے بچوں کو ساتھ لانے کی اجازت ہو گی۔خواتین کی دلچسپی کو بڑھانے کے لئے وویمن فیسٹیول میں مختلف قسم کے سٹالز لگائے جائیں گے۔