کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے کہاکہ فکر اقبال پر عمل کرکے ہی پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنا یا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرین پیس اسکول اینڈ کالج کھو کھرآپار ملیر کے زیر اہتمام منعقد یوم اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر طلباء وطالبات ،اساتذہ اور والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھے ۔پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ علامہ محمد اقبال کا شمار دنیا کے ممتاز شاعر وں ہوتا ہے جب ہی انہیں شاعر مشرق کا نام دیا گیا ان کی شاعری فکر سے تعبیر ہوا کرتی تھی انہوں نے کہاکہ مفکر اقبال کا فکر و فلسفہ آج کے طالب علموں کے کے لئے مشعل راہ ہے۔
اقبال کی شاعری آج کے دور کی عکاسی معلوم ہوتی ہے انہوں نے اپنے جن فکری شاعری کا اظہار عشروں پہلے کیا آج وہ واقعات نمودار ہورہے ہیں انہوں نے طلباء و طالبات سے کہاکہ وہ بانیان پاکستان کو اسٹڈی کریں اور اُ کے رہنماء اصول کو اپنا کر پاکستان کی خدمت کا جذبہ اپنے اندر پیدا کریں۔