لاہور، حکمران دعوئوں اور وعدوں سے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے، اشفاق احمد

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان رحمانی برادری کے سینئر رہنما این اے 129 کے چئیرمین اشفاق احمد بھولا نے ایک تقریب کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے لوڈشیڈنگ میں آدھی کمی کے اعلان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کا موسم جا رہا ہے۔

ائر کنڈیشنز بند ہو چکے ہیں، بجلی کے پنکھے بھی کہیں چل رہے ہیں اور کہیں بند ہیں، اس لئے بجلی کی کھپت اور طلب کم ہو گئی ہے اور وزیر اعظم اس کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں ضرورت کے مطابق بجلی موجود ہے، لوڈشیڈنگ صرف اس وجہ سے کرنا پڑتی ہے کہ بڑے بڑے صارفین نے وسیع پیمانے پر بجلی چوری کے نیٹ ورک بنا رکھے ہیں، جن میں کمپنیوں کا عملہ بھی ملوث ہے۔

ان تمام شکایات پر توجہ دے کر لوڈشیڈنگ سے مستقل نجات حاصل کی جا سکتی ہے لیکن اس طرف حکومت کی توجہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران دعوئوں اور وعدوں سے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔