لاہور : لاہور میں ڈاکٹر علامہ اقبال کے مرقد پر امامیہ اسکائوٹس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
ان خیالات کا اظہار آئی ایس ا و مرکزی رہنماء یاور عباس نے لاہور میں ایک اجلاس میں کیا انہوں نے بتایا کہ آئی ایس او قومی شاعر علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ہفتہ فکر اقبال منارہی ہے ۔ہفتہ فکر اقبال کے تحت ملک بھر کے تمام شہروں تقاریری مقابلہ جات اور اسٹڈی سرکل کا سلسلہ جار ی ہے۔
جبکہ ملک کے اہم جامعات جن میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد ،ملتان ،اور فیصل آباد شامل ہیں میں فکر اقبال سیمینار منعقد ہوگا ۔مرکزی سیکرٹری تعلیم نے کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کی فکر کسی خاص خطے تک محدود نہیں بلکہ آفاقی ہے اور ان کا پیغام پوری مسلم امہ کے لیے ہے۔
یاور عباس نے مزید کہا کہ علامہ اقبال نے اسلامی تشخص کے احیا اور اتحاد امت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے منظوم اور منثور مجموعے دونوں میں آ ج بھی تازگی پائی جاتی ہے علامہ اقبال کے اشعار میں انسانیت کا درد پوری طرح سے محسوس کیا جاسکتا ہے۔
کیونکہ انہوں نے یہ اشعار معاشرے کے گہرے ادراک کے ساتھ کہے ہیںاور علامہ اقبال اس وقت ایک ستارے کے مانند چمکے جب خطے کی اقوام اور مسلمان سامراج کے تسلط اور جہالت کے اندھیرے میں زندگی گزار رہے تھے۔اجلا س میں مرکزی اراکین بھی موجود تھے۔