کراچی کی سیاست کا رخ اب بدلے گا، سیاسی بھرتیوں کے خلاف آپریشن ہو جائے تو یہ ایک نیا آغاز ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی: جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ قاتل گورنر کو سیف ایکزٹ دینا بلدیہ فیکٹری کے تین سو مزدوروں کے خون سے دھوکہ اور زیادتی ہوگا، عدلیہ اور ملٹری کورٹ کے ذمہ داران کا چاہیے کہ ہر صورت سابق گورنر کے خلاف کیسز اوپن کئے جائیں، عشرت العباد کو حاصل ہونے والے تمام استظنے اور اختیارات ختم ہوگئے ہیں، قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے اور قاتل کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے لایا جائے، تاریخ کے بدترین مجرم کو قرار واقع سزا ولوانا حکومت کی اصل کامیابی ہوگی، صرف عہدے سے ہٹا دینا مسئلے کا حل نہیں ہے، گورنر کی تبدیلی جمعیت علماء پاکستان کی طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے، کیوں ہم واحد اکائی ہیں جنہوں نے گورنر کے خلاف تحریک شروع کی ہوئی تھی ،لاہور روانگی سے قبل جمعیت علماء پاکستان و مرکزی جماعت اہل سنت ڈویژنل اور صوبائی ذمہ داران سے ملاقاتوں میں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ گورنر کی چھٹی میں روز چھپا ہوا لگ رہا ہے، عین اس وقت ایسی تبدیلی غیر متوقع ہے،حکومت کو یہ اقدام تین سال پہلے لینا چاہیے تھا مگر یہ ایک اچھا فیصلہ ہے، جمعیت علماء پاکستان کرمنل گورنر کی بے دخلی کو ستائش کی نظر سے دیکھتی ہے۔

نئے گورنر کوخوش آمدید اور مبارک کہتے ہیں، پی سی او کے خلاف کھڑے رہنا بلاشبہ بہادری کا اقدام تھا، اگلا قدم کالعدم جماعت پر پابندی کا ہے،تمام سیاسی جماعتوں کو یہ کڑوا گھونٹ پینا ہوگا، گزشتہ گورنر کی موجودگی میں گورنر ہائوس قاتلوں اور لٹیروں کا اڈہ تھا، کراچی کے سب دہشت گردوں اور بھتہ خوروں کا سمجھوتہ وہی پر ہوتا تھا، شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ کراچی کی سیاست کا رخ اب بدلے گا، اگر وائٹ کالر سہولت کار یعنی سیاسی بھرتیوں کے خلاف بھی آپریشن ہوجائے تو یہ ایک نیا آغاز ہوگا، الیکشن میں نتائج کے حوالے سے سب سے بڑا کردار ان سرکاری ملازمین کا ہوتا ہے تو الیکشن کے عملے کا حصہ ہوتے ہیں، کراچی میں واٹر بورڈ اور دیگر اداروں میں کالعدم دہشت گرد جماعت نے اپنے مجرموں کو پناہ دی ہوئی ہے جو الیکشن کے نتائج پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں، اسی طرح کی ٹیکنیکل دھاندلی سے سندھ کے شہری علاقوں کا ووٹ چھینا اور لوٹا جاتا ہے۔،

نورانی میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان