سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم کے دور میں پاس ہونے والے اساتذہ کا جوائننگ آرڈر کیلئے احتجاج

Protest

Protest

دادو: سابق وزیراعلیٰ سندہ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کے دور2007 میں ضلع دادوکے مختلف شہروں میں محکمہ تعلیم میں پی ایس ٹی، جے ایس ٹی اور ایچ ایس ٹی میں ٹیسٹ دینے والے اساتذہ نے بحالی کیلئے ہاتہوں میں بینر اور وال پوسٹر اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کر کہ محکمہ تعلیم کے عملداروں کیخلاف شدید نعریبازی کی اس موقع پر اساتذہ برکت علی چانڈیو، منیر پنہور، سہیل خان دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ سال 2007میں ٹیسٹ دی جس میں پاس کر کہ آفر آرڈر دئے گئے۔

جبکہ آج تک محکمہ تعلیم کے عملدار ہمیں جوائننگ آرڈر دینے کیلئے تیار نہیں ہے لاڑکانہ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرائی گئی جس نے بھی ہمارے حق میں فیصلہ دیکر ہدایات کی کہ ملازمین کو بحال کیا جائے لیکن محکمے کے عملدار عدالتوں کے احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں جوکہ سراسر ظلم ہے، ملازمین وزیراعلیٰ سندہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور نوٹیس لیکر ملازمین کو بحال کیا جائے۔