کراچی (جیوڈیسک) سی پیک کی اسٹریٹیجک پورٹ گوادر سے 13 نومبر سے بڑی ایکسپورٹ کا آغازکیا جا رہا ہے، تقریب میں وزیر اعظم نوازشریف اور آرمی چیف راحیل شریف کی شرکت کا امکان ہے۔
پور ٹ ذرائع کے مطابق ویلنٹن کوسکو اور الحسین جہاز کل گوادر بندرگاہ پہنچ رہے ہیں۔
بندرگاہ زرائع کے مطابق 13 نومبر کو تقریباً ~400 کنٹینرز مال ایکسپورٹ ہو گا، چیئرمین چائنا پورٹ ہولڈنگ، زینگ باوزونگ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ایک جہاز کولمبو اور دوسرا دبئی جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ گوادر بندرگاہ سے ہر ماہ چینی کنٹینرز ایکسپورٹ کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔
انڈسٹر یزذرائع کے مطابق 13 نومبر کو گوادر بندرگاہ سے ایکسپورٹ میں تمام کنٹینرز سیمنٹ کے ہیں جو سری لنکا اور متحدہ عرب امارات ایکسپورٹ کی جا رہی ہے۔