بھمبر کی خبریں 12/11/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بلدیہ بھمبر روٹین کا صفائی ستھرائی نظام سڑکیں، گلیاں بدستور مٹی سے اٹی، دھول گردوغبار شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلاء ہونے لگے بھمبرکے شہریوں کا بلدیہ بھمبر سے شہرکی سڑکوں اور مرکزی گلیوں اور شہر بھر میں صفائی ستھرائی کی مہم چلا کر جنرل صفائی ستھرائی پلان ترتیب دیا جائے تفصیلات کیمطابق بھمبر شہر کی اندرون سڑکیں گلیوں کے کنارے مٹی کے ڈھیروں سے اٹے پڑے ہیں جس سے سارا سارا دن گاڑیوں کے گزرنے سے دھول اور گردوغبار اڑتا رہتا ہے جو بازار سے گززرنے والوں قریبی رہائشیوں اور دوکانداروں کیلئے وبال جان بن گیا ہے اکثر شہری دھول اور گردوغبار سے متاثر ہو کر سانس کی خطرناک بیماریوں میں مبتلاء ہو رہے ہیں بھمبر کے شہریوں نے بلدیہ بھمبر کے خاکروبوں کی روزانہ روٹین کی صفائی پر عدم اعتماد کرتے ہوئے بلدیہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھمبر اندرون شہر سڑکوں اور گلیوں کے کناروں پر سے مٹی اٹھوانے اور کنسٹرکشن میڑیل سڑکوں اور گلیوں پر رکھنے والوں کیخلاف کاررائی عمل میں لائی جائے اور شہر کی سڑکوں اور گلیوں کی صفائی کیلئے جنرل پلان ترتیب دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کیمطابق شہری حلقوں میں تین گھنٹے اور دیہاتی حلقوں میں چار گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعلان باقاعدہ پاکستان ٹیلی ویژن پر کیا گیا لیکن اعلان صرف اعلان ہی رہا اور اعلان پر عملدرآمد نہ کرکے وزیر اعظم کے احکامات کی توہین کی جا رہی ہے جس پر حکومت پاکستان کے اعلیٰ حکام کو فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان کے اعلان پر عملدرآمد کرانا چاہیے ان خیالات کااظہار انجینئر خالد پرویز بٹ ،صدر انجمن تاجران ڈاکٹر عبدالشکور راجہ ،چوہدری محمد اکرم ،محمد سعید بٹ ،عابد پرویز بٹ ،راجہ ممتار حسین ،چوہدری محمد صدیق ،حاجی محمد رزاق ،چوہدری نذیر احمد،راجہ محمد شفیق ،خلیل احمد ساقی ،ملک شوکت اعوان ،زیشان مصطفی ،عنصر آرائیں ،ذبیع اللہ بٹ ،اور چوہدری خالد محمود نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کی محکمہ برقیات آذادکشمیر دھجیاں اڑا رہاہے بلکہ چھ سے آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے علاوہ فورس لوڈ شیڈنگ بھی شہروں میں کی جا رہی ہے اور بارہ گھنٹے دیہاتوں میں نارمل لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے فورس لوڈشیڈنگ اگر شامل کی جائے تو بیس بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اس سے آذادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہونے کے باوجود اگر وزیر اعظم پاکستان کے حکم کی تعمیل نہیں کی جاتی تو پھر ہم اسے سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان سے بھی کہہ سکتے ہیں کہ وہ ایسے اعلانات سے گریز کریں جس سے انکی توہین ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتی کشمیری آزادی کی منزل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے حکومت آذادکشمیر متاثرین کنٹرول لائن کی امداد کے اقدامات اٹھانے کیساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سپورٹ کیلئے لائحہ عمل ترتیب دے ان خیالات کااظہار چیئرمین آئی ٹی ایف حیدر علی کاشر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ بھارت انتہائی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کر رکھی ہے اب بھارت نے اپنے ظلم کو بڑھا کر لائن آف کنٹرول پر مقیم کشمیریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے انہوںنے کہاکہ حکومت آزادکشمیر کی مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے حالات پرخاموشی لمحہ فکریہ ہے حکومت آزادکشمیر فی الفور لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی امداد اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سپورٹ کیلئے اقدامات کو یقینی بنائے تاکہ پھیلی بے چینی دور ہو سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) بھمبر اور گرد نواح میں موسم سرماکی پہلی بارش ، موسم سرد ، گرم کپڑوں کا استعمال، چٹ پٹی اشیاء کی فروخت میں اضافہ ، تفصیلاتکے مطابق بھمبر گردنواح میں موسم سرما کی پہلی بارش بارش گزشتہ روز صبح شروع ہوئی جو دن بھر لگی لگی بارش جاری رہی ،بارش سے موسم کافی سرد ہوگیا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا تو لوگوں نے گرم کپڑوں کو نکال لیے ، گرم کپڑوں کے ساتھ سوٹر کا استعمال بھی شروع ہوگیا جبکہ دوسری طرف بازار میں پکوڑے سموسے ، چھلی اور خشک میوہ جات کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شہریوں کا سردی کو کم کرنے کیلئے دن بھر ان دوکانوں پر رش لگا رہا ہے بارش سے آسمان پر چھایہ ہوا سمو ک بھی ختم ہوگیا ہے اور آسمان صاف ہو گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما و سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 7 بھمبر راجہ محمد امتیاز خان نے کہا ہے کہ آزاد حکومت کی تعلیم دشمن پالیسوں کے خلاف 14 نومبر کو آزادکشمیر بھر سمیت بھمبر میں دما دم مست قلندر ہوگا آزادکشمیر کے عوام اور تعلیم دوست عوام تعلیم دشمن کے خلاف بھرپور احتجاج کرکے حکومت کو تعلیمی پیکج بحال کرنے پرمجبور کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر میں عوامی وفد اور میڈیا کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیر میں دھاندلی کی پیدوار ہے جس کو عوامی مسائل سے کو ئی دلچسپی نہ ہے حکومت لوگوں کے مسال حل کرنے اور انکو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔گڈ گورننس قانون ، انصاف اور میرٹ کے دعوے دھر ے کے دھرے رہ گئے ہیں حکومت پہلے 100 دن کی کارگردگی صفر ہے حکومت عوام کو کچھ دینے کی بجائے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں دئیے گئے منصوبوں کو بھی رک دیا حکومت نے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے تعلیمی پیکج کو ختم کردیا ہے پیپلز پارٹی نے لوگوں کو ان کی دہلیز یہ اعلی تعلیم دینے کیلئے تعلیمی پیکج دیا جس کو ختم کر کے حکومت نے عوام کے ساتھ کھلی دشمنی کی ہے جس کے خلاف 14 نومبر کو پورے آزادکشمیر میں تعلیم دوست عوام بھرپور احتجاج کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری حمد لطیف ایڈووکیٹ نے کہا کہ 14 نومبر کو آزادکشمیر میں ہونے والا احتجاج تعلیمی پیکج کے حق میں ریفر نڈم ہوگا ، علم دشمن حکومت نے تعلیمی پیکج پر شب خون مارنے کی جو سازش کی ، اس برائے عوام کو کھوٹے اور کھرے کو پہنچاننے میں آسانی ہوگئی ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غریب لوگوں کے لیے بنائے گئے تعلیمی اداروں کی حفاظت کے لیے گھروں سے باہر نکلیں او حتجاج کا حصہ بنیں ضلعی صدر کے مطابق احتجاج کی قیادت سابق وزیر حکومت پرویز اشرف کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل شعب نذیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی اداروں میں ایک نظریاتی فورس جو نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر کے دور ہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا اسلامی جمعیت طلبہ ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم کے لیے کوشاں ہے جس کا ذریعہ تعلیم ا ردو ہو جس دن حکمرانوں نے ملک میں اردو زبان کو اختیار کرتے ہوئے یکساں نظام تعلیم نظریاتی بنیادوں پر نافظ کردیا اُس دن سے ملک کی ترقی کی شاہراہ پر سفر شروع کردیگا اس موقع پر مقامی جمعیت کے ناظم حسنین ، بشیر مرزا بھی ہمرا ہ تھے۔