گجرات (جی پی آئی) پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلا 2روزہ ججنگ ریفرنگ کورس منعقد ہو رہا ہے جس میں ڈسٹرکٹ کک باکسنگ ایسوسی ایشن گجرات کے جنرل سیکرٹری راشد محمود بٹ کی سربراہی میں چارکھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ججنگ ریفری کورس پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہو رہا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)علامہ اقبال کا پیغام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیت جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ رانا ثاقب مشرف ناز نے گزشتہ روز دی ایگزا سکول گجرات میں یوم اقبال کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے ہمیں جذبہ خودی سے آگاہ کیا اور مسلم امہ میں بیداری کی لہر دوڑ گئی ہمیں چاہیے کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے فلسفہ سے سبق لیں اور امت مسلمہ کی ترقی کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیں ممتاز سماجی شخصیت شاہد وسیم نے کہا کہ علامہ اقبال کا جذبہ قوم کو ہر صورت میں ترقی کی منازل طے کرانا تھا اور ان کی کوششوں سے برصغیر پاک و ہند میں ایک خوبصورت مملکت پاکستان معرض و جود میں آئی انچارج ایلیٹ فورس گوجرانوالہ ڈویژن ضیغم ثناء وڑائچ نے کہا کہ ہمیں علامہ اقبال کے مشن کے مطابق قوم کو تیار کرنا ہے جب تک قوم کی صحیح معنوں میں تربیت نہ ہو گی قوم ترقی نہیں کر سکے گی ہمیں خوشی ہے کہ آج دی ایگزا سکول کے طلباء و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا کھل کر مظاہرہ کیا ہے جس کی وجہ سے بچوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے اس موقع پر سکول کے انچارج محمد یاسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بچہ کل کیا بنے گا اس کا فیصلہ آج ہی کریں اور بچوں کی تربیت اسی انداز میں شروع کریں تا کہ وہ تمام منازل احسن طریقے سے طے کر سکیں دی ایگزا سکول سسٹم میں بچوں کی بہتر تعلیم و تر بیت کا اہتمام کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو بہترین انسان بنانا ہماری اولین ترجیح ہے اس موقع پر بچوں نے ملی نغمات ، خاکے ، ٹیبلو پیش کیے اور بیت بازی کے مقابلہ جات میں حصہ لیا بعدازاں مارشل آرٹ کے مظاہرے کیے گئے اور بچوں نے ٹائل بریکنگ اور فائر جمپنگ کا عملی مظاہرہ کیا اختتام میں مارشل آرٹ کے طلباء و طالبات کی بیلٹ پرموشن کی گئی اور انہیں ییلو بیلٹ پہنائی گئی پرموٹ ہونے والے طلباء میں شمس الحسن ، عادل حسن ، گلشیر نذیر ، عمیر حسن ، نعمان علی ،عنذا علی ، زین العابدین ، ابوبکر ، ماہین ثناء ، فیضان مبشر ، اسامہ شہزادی ، مہدی العربی ، الرعین ، ریحان خالد ، ماہ نور عظمت ، سائرہ ماہین ، ایمان ، زینب فاطمہ ، خدیجہ ، نایاب سرور ، فاطمہ سہیل ، نور العین شامل ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)گورنمنٹ زمیندارہ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں شعبہ فزیکل سائنسز کا آغاز ہو گیا جس کا آغاز ڈین سرحد یونیورسٹی پشاور عبدالوحید مغل ، پرنسپل گورنمنٹ فزیکل ایجوکیشن کالج لاہور ، پروفیسر شفقت رسول اور پرنسپل گورنمنٹ زمیندارہ پوسٹ گریجوایٹ کالج پروفیسر عبید اللہ نے کیا یہ شعبہ پروفیسر طارق محمود کی سربراہی میں کام کرے گا اس سلسلہ میں پر وقار تقریب منعقدہوئی جس میں شعبہ فزیکل سائنسز گورنمنٹ زمیندارہ پوسٹ گریجوایٹ کالج گجرات کے طلباء و طالبات اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈین سرحد یونیورسٹی پشاور عبدالوحید مغل نے کہا کہ فزیکل ایجوکیشن ایک مقدس پیشہ ہے جس میں انسان کی فلاح و بہبود کا راز مظمر ہے اور فزیکل ایجوکیشن چلتی پھرتی کتاب ہے اگر فزیکل ایجوکیشن پر عمل کیا جائے تو ہر عمر میں اس کے فوائد حاصل ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج کا دن تاریخی دن ہے جب گورنمنٹ زمیندارہ پوسٹ گریجوایٹ ڈگری کالج میں شعبہ فزیکل سائنسز کا آغاز ہو رہا ہے ، پروفیسر طارق محمود اور ان کی ٹیم کے ساتھ ہمارا تعاون ہمیشہ رہے گا تاکہ ان کے طلباء بہتر انداز میں ترقی کر سکیں انہوں نے کہا کہ شعبہ فزیکل سائنسز کے آغاز سے گجرات کے طلباء و طالبات پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے علم سے اپنے بچوں کی بہتری کیلئے کام کرے ۔ پرنسپل گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن لاہور پروفیسر شفقت رسول نے کہا کہ آج کا دن میرے لیے بھی یاد گار ہے کیونکہ آج میں اس تاریخی کالج میں موجود ہوں جہاں سے ہر شعبہ میں نمایاں افراد پڑھے ہیں اور انہوں نے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے پروفیسر عبید اللہ پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گرایجوایٹ ڈگری کالج نے کہا کہ میرے لیے یہ بات باعث افتخار ہے کہ آج میرے اس کالج میں ملک کے نمایاں ماہرین تعلیم تشریف لائے ہیں اور ہم ملکر ملکی ترقی اور استحکام کیلئے کام کریں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ممتاز مذہبی شخصیت قاری عامر رضوان گل کی والدہ محترمہ جو گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں تھیں کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل جامع مسجد میاں عبدالستار محلہ خواجگان میں منعقد ہوا جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ممتاز عالم دین صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے خصوصی خطاب کیا اور والدین کی فضیلت پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)معہ گجرات کے شعبۂ تاریخ و مطالعہ پاکستان کی جانب سے برصغیر پاک وہند کے عظیم سیاسی اور مصلح شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک سیمینار”علامہ اقبال کا پاکستان اور عصری تقاضے” کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی مایۂ ناز مؤرخ، استاد و ماہر اقبالیات ڈین فیکلٹی برائے آرٹس جامعہ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاولہ تھے جبکہ صدارت کا فریضہ ڈین فیکلٹی برائے سوشل سائنسز ڈاکٹر فوزیہ مقصود نے سرانجام دیا۔ اقبال کی فکر پرا س سیمینار کے کلیدی مقرر ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید تھے جبکہ میزبان چیئرپرسن شعبۂ تاریخ و مطالعہ پاکستان ڈاکٹر جاوید حیدر سید تھے۔ چیئرپرسن شعبہ سیاسیات ڈاکٹر محمد مشتاق اور استاد شعبۂ تاریخ ڈاکٹر دلشاد محبت نے بھی اقبال کی اجتہادی تعلیمات کے حوالہ سے اظہارِ خیال کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاولہ نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات ومسائل کے تناظر میں اور ان کا تسلی بخش حل تلاش کرنے کے لیے نوجوان نسل کو اکابرین قوم کے فکری سرمایہ سے روشنا س کروانے کی اشد ضرورت ہے۔ اقبال ایک عظیم قومی مدبر تھے۔ علامہ اقبال کی تعلیمات کی صحیح تفہیم میں ہی قومی اصلاح و ترقی کا راز پنہاں ہے۔ اقبال اسلام کی فکری، علمی اور عملی تکمیل کے لیے اجتہاد کو ضروری خیال کرتے تھے۔ پاکستان میں معاشی انصاف اور معاشرتی عدل اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرائی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ پاکستان کے پسماندہ اور نظر انداز طبقوں کو اہمیت دئیے بغیر پاکستان کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا کیونکہ وہی پاکستان کے اصل عوام ہیں۔ اقبال کے افکار کی روشنی میں ہمیں دوسروں پر بے جاتنقید کی بجائے اپنی اصلاح پر زور دینا چاہیے۔ ڈاکٹر اقبال چاولہ نے اقبال کی سیاسی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر بھرپور روشنی ڈالتے ہوئے نوجوان طلبہ کو اقبال کے زندہ افکار سے فیض یاب ہونے کی تلقین کی۔ شیخ عبدالرشید نے اقبال کی زندگی کے مختلف پہلوئوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اقبال ہمیں خود اعتمادی اور خودشناسی کا درس دیتے ہوئے اس پیغام عمل سے روشناس کرواتے ہیں جو زمانہ میں زندہ قوموں کا نشان ہے۔ اقبال نے مغرب کے جدیدافکار اور مشرقی فکر کو ہم آہنگ کرتے ہوئے نوجوان نسل کو جدیدیت سے مرعوب ہونے کی بجائے اپنی خودی اور تشخص کو قائم کرتے ہوئے دنیا میں آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔ اقبال مسلم فکر کے ارتقا میں اجتہادی فکر اور قومی تدبر کے نمائندہ فرد تھے۔ اقبال نے مسلمانوں میں روشن خیالی اور حرکت کے اصول کو روشناس کروایا۔ ڈاکٹر فوزیہ مقصود نے کہا کہ اقبال کی حیثیت ایک ایسے ماہر عمرانیات کی ہے جنہوں نے مختلف اقوام عالم کے زوال پر غور کرتے ہوئے مسلم امت کو ایک مرتبہ پھر دنیا کی امامت سے روشناس کروانے کے اصول دریافت کیے۔ اقبال کا مطمعٔ نظر نوجوان نسل کی علمی ترقی اور اپنی ذات کی خود شناسی تھی۔ اساتذہ کو اقبال کے افکار کو اپنے طلبہ میں عام کرتے ہوئے ان میں تحقیقی ذوق کی ترویج و ترقی کے لیے اپنا ہاتھ بٹانا چاہیے۔ اقبال نے مختلف تشبیہات اور استعارات کو استعمال کرتے ہوئے نوجوان نسل کو اپنے لافانی پیغام کا محور بنایا۔ ڈاکٹر جاوید حیدر سید نے کہا کہ اقبال نابغۂ قوم تھے اور انہوں نے اپنے شاعرانہ اور فلسفیانہ افکار کے ذریعے قوم کے تن مردہ میں روح پھونکنے کی کوشش کی۔ ملک و قوم کے لیے اقبال کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اقبال کی ذاتی زندگی میں بھی نوجوان نسل کے لیے کئی اسباق سربستہ ہیں۔ ہمارے نوجوان طلبہ کو اقبال کی پیروی میں اپنے اساتذہ کی عزت وتکریم کو اپنا شعار بنانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر محمد مشتاق نے کہا کہ اقبال کی تعلیمات سماجی و معاشرتی اصلاح کے حوالہ سے اعلیٰ درجہ کی مقصدیت سے بھرپور نظر آتی ہیں۔ اقبال کے نزدیک ہندوستان کے سیاسی مسئلہ کا حل مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے حصول میں پوشیدہ تھا۔ اقبال کے افکار کے راہنما اصولوں پر عمل کرکے ہم پاکستان کے مستقبل کو فروزاں بنا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر دلشاد محبت نے کہا کہ اقبال ایک ہمہ جہت شخصیت تھے۔ اقبال کی فکر عصری تقاضوں سے کاملاً ہم آہنگ ہے۔ اقبال نے رواداری، عدم تشدد اور برداشت کے درس کو عام کرنے کی کوشش کرتے ہوتے نوجوان نسل کو اپنی امید کا محور و مرکز قرار دیا۔ شعبہ تاریخ کی طالبات ایمان نجویٰ اور عمارہ مرید نے اقبال کی خدمات کو نثری و شعری انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)جامعہ گجرات کے زیر اہتمام بی اے بی ایس سی بی کام پارٹ فرسٹ و سیکنڈ کے سالانہ امتحانات کا آغاز اپریل2017ء کے پہلے ہفتہ میں ہو گا۔ اس ضمن میںجامعہ گجرات نے ریگولر و پرائیویٹ امیدوارن کے لیے فیس جمع کروانے کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات کے اعلامیہ کے مطابق بی اے بی ایس سی بی کام پارٹ سکینڈ و کمپوزیٹ کے ریگولر امیدواران اپنے کالجوں کے ذریعے سنگل فیس کے ساتھ14نومبر2016ء سے 05دسمبر2016ء تک، ڈبل فیس کے ساتھ06دسمبر سے15دسمبر2016ء تک جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ16دسمبر سے23دسمبر2016ء تک اپنے داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔بی اے بی ایس سی بی کام پارٹ فرسٹ کے ریگولر امیدواران اپنے کالجوں کے ذریعے سنگل فیس کے ساتھ26دسمبر2016ء سے 26جنوری2017ء تک، ڈبل فیس کے ساتھ27جنوری سے02فروری2017ء تک جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ03فروری سے10فروری2017ء تک اپنے داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔مزید براں بی اے بی ایس سی پارٹ فرسٹ و سکینڈ کے پرائیویٹ امیدواران سنگل فیس کے ساتھ26دسمبر2016ء سے 26جنوری2017ء تک، ڈبل فیس کے ساتھ27جنوری سے2فروری2017ء تک جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ 3فروری سے10فروری2017ء تک اپنے داخلہ فارم جمع کرواسکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ریگولر امیدواران کے لیے داخلہ فارم14نومبر2016ء سے10فروری2017ء تک اور پرائیویٹ امیدواران کے لیے 6دسمبر2016ء سے 10فروری2017ء تک جامعہ گجرات کی ویب سائٹwww.uog.edu.pkپر دستیاب ہونگے۔ وہ امیدواران جنہوں نے ان امتحانات کے لیے جامعہ گجرات میں اپنی رجسٹریشن نہیں کروائی وہ داخلہ فارم بھجوانے کے اہل نہ ہونگے۔ علاوہ ازیں بی اے کے وہ امیدواران جن کے پرچوں میں عملی امتحانات شامل ہیں وہ بی ایس سی کے فیس شیڈول کے مطابق اپنی فیس جمع کروائیںمگر پرائیویٹ امیدواران کو زوالوجی، باٹنی، فزکس، کیمسٹری اور کمپیوٹر سائنس کے مضامین میں امتحان دینے کی اجازت نہ ہو گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کے قابل بنانے کیلئے گجرات کے فنی تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو 11مختلف شعبہ جات میں تربیت فراہم کی جارہی ہے، ضلع میں اس وقت 12مقامات پر فنی تعلیم کے سنٹرز قائم ہیں ، جلد کڈنی سنٹر کی بالائی منزل پر بھی جلد فنی تعلیم کا ادارہ قائم کر دیا جائے گا جبکہ زیر تربیت طلبہ و طالبات کے تمام اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلعی چیئرمین زکواة و عشر چوہدری تنویر گوندل، صدر بار عمرا ن اشرف ، سیکرٹری بار عمران طالب ایڈووکیٹس ، ڈی او زکواة طاہر ندیم کے ہمراہ حکومت پنجاب محکمہ زکواة و عشر کی طرف سے زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی فیسوں اور وظائف کی ادائیگی اور عزیز بھٹی شہید ہسپتال اور تحصیل ہسپتال کھاریاں میں مستحق مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے لئے 1کروڑ 60لاکھ روپے کے چیک ان اداروں کی سربراہان اور نمائندگان کو دینے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی او نے 433طلبہ و طالبات کی چھ ماہ کی فیسوں اور وظائف کی ادائیگی کیلئے پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گجرات کے پرنسپل فیض احمد کو 71لاکھ100روپے ، 423طلبہ و طالبات کیلئے پرنسپل ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ لالہ موسیٰ مجید احمد کو 70لاکھ32ہزار روپے، مستحق مریضوں کو ادویات کی فراہمی کیلئے اے ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر عابد ملک کو 15لاکھ 74ہزار روپے اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی کیلئے 1لاکھ2400روپے کا چیک ڈاکٹر جواد کے حوالے کیا ۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گجرات کے زیر اہتمام لالہ موسیٰ ، کھاریاں، سرائے عالمگیر، کنجاہ، گورالی، کوٹلہ ارب علی خان، جلالپور جٹاں اور کنجاہ جبکہ ووکیشنل ٹرنینگ انسٹی ٹیوٹ لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام لالہ موسیٰ ، کھاریاں، سرائے عالمگیر اور کوٹلہ ارب علی خان میں ووکیشنل سنٹر ز قائم ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کڈنی سنٹر کیلئے اراضی وقف کرنیوالی سماجی کارکن محمودہ عاجز کی خواہش کے مطابق سنٹر کی بالائی منزل پر خواتین کیلئے ٹریننگ سنٹر بنایا جائے گا اس مقصد کیلئے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور کڈنی سنٹر انتظامیہ جلد معاملات کو حتمی شکل دے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ فنی تعلیم کے اداروں میں کلینکل اسسٹنٹ، گرافک ڈیزاننگ، ویب ڈیزائننگ، آٹو کیڈ، پلمبرنگ، انڈسٹریل الیکٹریشن، الیکٹرنکس آلات کی مرمت، بلڈنگ وائرنگ، سولر الیکٹریشن، موٹر سائیکل مکینک، ویلڈنگ، خواتین کو کپڑے سینے، فیشن ڈئزاننگ اور بیوٹیشن کے کورسز کرائے جارہے ہیں ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فنی تعلیمی اداروں سے تربیت حاصل کرنیوالے نوجوان فارغ التحصیل ہوکر نہ صرف اپنے پائوںپر کھڑا ہونے کے قابل ہوسکیں گے بلکہ دیگر افراد کو روزگار فراہم کر سکیں گے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری ہسپتالوںمیں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں تاہم ضرورت پڑنے پر مستحق مریضوںکیلئے ادویات کی فراہمی کیلئے بجٹ فراہم کیا جارہا ہے اور ہدایت کی کہ ان فنڈز کا درست استعمال یقینی بنایا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)علامہ اقبال نے قلم کے ذریعے برصغیر میں انقلاب کی بنیاد رکھی، آپ نے اپنی شاعری سے نہ صرف مسلمانوں کو آزادی اور الگ وطن کیلئے جدوجہد کی ترغیب دی بلکہ برصغیر کے غیر مسلم بھی آپ کے کلام سے متاثر ہوئے اورانگریز کی غلامی سے نجات کیلئے جدوجہد کی ،ان خیالات کا اظہار ڈ ی سی او لیاقت علی چٹھہ نے گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام مرغزار گرلز کالج میں کلام اقبال ترنم سے پڑھنے کے مقابلوںکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر حلیم، پرنسپل فرحت محبوب، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوںنے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو شیلڈز اور دیگر انعامات دیے یہی پوزیشن ہولڈرز گوجرانوالہ میں ڈویژنل سطح کے مقابلوں میں گجرات کی نمائندگی کریں گے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ متحرک اور ترقی یافتہ معاشرے اپنے بزرگوںکی تعلیمات کو آگے بڑھاتی ہیں، آج کی تقریب کے شرکاء نے جس طرح مصور پاکستان کا کلام ترنم کے ساتھ پڑھا یہ علامہ اقبال کو خرا ج تحسین پیش کرنے کا بہترین ذریعہ طریقہ ہے ۔ ڈی سی او نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ اقبال کے فلسفہ خود کو اپنائیں، زندگی میں بھرپور محنت کریں اور اقبال کے شاہین بن کر کامیابیاں حاصل کریں۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹر گوجرانوالہ آرٹس کونسل ڈاکٹر حلیم، پرنسپل فرحت محبوب نے تقریب میں بھرپور شرکت پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ طلبہ و طالبات علامہ اقبال کی تعلیمات اور فلسفہ خود کو اپنائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑ ی کاہمراہ ڈرگ انسپکٹر جاوید اقبال و تحصیل فوڈ انسپکٹر محمد طارق لالہ موسیٰ شہر کا دورہ۔ بغیر بل ورانٹی ادویات فروخت کرنے پر رفیق میڈیکل سٹور، آمین میڈیکل سٹور اور نسیم بخاری میڈیکل سٹور لاموسیٰ سیل کردیے گئے ہیںاور چالان ڈرگ کورٹ میں ارسال کردیے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں نے دوران سماعت مقدمات زیر دفعہ 3/7پرائس کنٹرول ایکٹ ملزمان ثاقب ریاض، شبیر حسین ،محمد افضل، میاں وحید، محمد حسین، رضوان حسین وغیرہ کو مبلغ 8000/-روپے جرمانہ کیا جوکہ موقع پر وصول کرلیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں نے ہمراہ ٹیم محکمہ صحت لالہ موسیٰ شہر کا دورہ کیا۔ محلہ اعظم نگر میں اسٹینڈر بیکری و کارخانہ بیکری بوجہ ناقص صفائی اور ملازمین کے ہیلتھ کارڈز ، لائسنس فوڈ نہ ہونے کی بنا پر سیل کردی گئی ہے اور چالان فوڈ اتھارٹی گجرات ارسال کردیے گئے ہیں۔