مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) منشیات فروشوں کے لئے دہشت کے علامت طارق بشیر چیمہ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد تعینات،اہل علاقہ کی طرف سے ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کو خراج تحسین، علاقہ سے منشیات فروشی کا خاتمہ ہو گا، اہلیان مصطفی آباد، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے منشیات فروشوں کیلئے دہشت کے علامت سمجھے جانے والے ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ کو بطور ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، طارق بشیر چیمہ نے بطور ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا، اہلیان مصطفی آباد نے طارق بشیر چیمہ کو بطور ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد تعینات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ طارق بشیر چیمہ عوام کی توقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقہ کو منشیات فروشوں سے پاک کرکے امن و امان کا گہوارہ بنانے کیلئے دن رات محنت کریں گے، انہوں نے اپنے سابقہ دور میں علاقہ کو منشیات فروشوں سے پاک کر دیا تھا، منشیات فروش علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پیر خوشیا شاہ میڈیا کی اطلاع پر پولیس تھانہ مصطفی آباد کا چھاپہ،جعلی پیر لشکرساتھیوں سمیت گرفتار، عورتوں کو تالاب میں نہانے کا مشورہ دیتا تھا اور نہاتے وقت خود موجود ہوتا تھا، عورتوں کے پوشیدہ جسم کے حصوں میں ہاتھ پیر کر دم کرتا تھا، پیر کو نماز تک نہیں آتی، تھانہ مصطفی آباد کے سب انسپکٹر نذیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق میڈیا نے پولیس تھانہ مصطفی آباد کو اطلاع دی کہ پکی حویلی کے قریب دربار خوشیا شاہ میں ختم گیارہوں شریف کی آڑ میں ملزمان لشکرجو کہ جعلی پیر بن کر اپنے حواریوں رحمت ، سلیمان، فیصل کے ہمراہ عورتوں سے فحش حرکات کرتے تھے اور اب بھی کر رہے ہیں،اولاد دینے کے بہانے عورتوں کو ٹھگ رہے ہیں ، عورتوں کو تالاب میں نہانے کا مشورہ دیتے ہیں اور پیر لشکر نہاتے وقت خود بھی موجود ہوتا ہے، ان کے پاس روحانی و جسمانی علم نہ ہے اور پیر کو نماز بھی نہیں آتی ہے، عورتوں کے پوشیدہ جسم کے حصوں میں ہاتھ پیر کر دم کرتا ہے،جب پولیس تھانہ مصطفی آباد کے سب انسپکٹر نذیر احمد کر ملزمان کو رنگ ہاتھوں گرفتار کرکے 509/294 دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے پیر لشکر اور ان کے چار ساتھیوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول کھارا میں 9سال تک اپنے فرائض ادا کرنے والی مسز نسیم فردوش ریٹائرڈ، اہلیان کھارا کی طرف سے تقریب کا اہتمام، نو سال تک خدمات انجام دینے پر خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق 1977کو محکمہ ایجوکیشن میں بھرتی ہونے والی مسز نسیم فردوس گورنمنٹ ہائی سکول کھارا میں 2007 سے 2016 تک ڈیوٹی انجام دیتی رہی ہیں، گزشتہ روز ان کی ریٹائرمنٹ پر اہلیان کھارا کی تقریب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سعید احمد بھٹی، ماسٹر نبی احمد خاں، چوہدری مظفر الیاس، چوہدری غلام رسول، میڈیم راحیلہ، مسز تبسم ظفر، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں، صحافیوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، انہوں نے کہا کہ مسز نسیم فردوس نے عرصہ نو سال تک اہلیان کھارا کی جس طرح خدمت کی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، ہمیں ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی، انہوں نے اپنے ڈیوٹی عبادت سمجھ کر ادا کی ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔