جنوبی کوریا کی صدر کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ

Protest

Protest

جنوبی کوریا (جیوڈیسک) یہ احتجاج صدر پارک گیون ہائی کی حکومت کے خلاف مظاہروں کے سلسلے کی کڑی ہے جن میں بدعنوانی کے ایک اسکینڈل پر جنوبی کوریا کی صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائی کے خلاف ہفتے کو ہزاروں افراد نے سیئول میں مظاہرہ کیا۔

پولیس کے مطابق اندازاً ایک لاکھ 70 ہزار مظاہرین اس ریلی میں شرکت کریں گے جو رواں سال کے دوران دارالحکومت میں سب سے بڑا عوامی مظاہرہ ہے۔

یہ احتجاج صدر پارک گیون ہائی کی حکومت کے خلاف مظاہروں کے سلسلے کی کڑی ہے جن میں بدعنوانی کے ایک اسکینڈل پر جنوبی کوریا کی صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

صدر گیون ہائی پر الزام ہے کہ اُن کی ایک قریبی دوست چوئی سون سل اربوں ڈالر بدعنوانی میں ملوث پائی گئیں اور اس سے جنوبی کوریا کہ صدر کی شخصیت کو ایک دھچکا لگا اور وہ تیزی سے تنہا ہوتی جا رہی ہیں۔

اگرچہ چوئی سون کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں البتہ اُن پر الزام ہے کہ اُنھوں نے صدر پارک اور اُن کے عملے پراپنا ذاتی اثر و رسوخ استعمال کیا۔