بھمبر کی خبریں 13/11/2016

Drug Dealer

Drug Dealer

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ سٹی بھمبر کی کارروائی بھاری مقدار میں ولایتی شراب اور چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا عوام کا پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار تفصیلات کیمطابق ایس پی محمد یاسین بیگ کی خصوصی ہدایت پر ڈ ی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجہ ندیم عارف کی زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی عمران قاسم ،ایڈیشنل ایس ایچ او چوہدری محمد اکرم نے بمعہ نفری چھاپہ مار کر بھمبرشہر کے وسط سے منشیا فروش محمد امین چاٹ والے کو گرفتار کرکے 77بوتلیں 40لیٹر ولایتی شراب اور 250گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس ذرائع کیمطابق ملزم اپنے گھر میں ولایتی بوتلوں میں شراب بھر کر جعلی سٹکر لگا کر فروخت کرتا تھا اس موقع پر ایس ایچ او سٹی عمران قاسم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہو تے ہیں بھمبرکو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے جرائم کی نشاندہی کریں بھرپور کارروائی کی جائیگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر کے نواحی گاؤں پنڈی جہونجہ میں دوکانوں کے اندر قائم پٹرول پمپ میں صبح 9بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا فائر برگیڈ کا عملہ سامان نہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو نہ پا سکا گاؤں کے نوجوانوں اور واٹر سپلائی کے ٹینکروں کی مدد سے تقریباً دیڑھ گھنٹہ کے بعد آگ پر قابو پایاجا سکا دوکانوں کی چھتیں اور دیواریں آگ کی تپش کی وجہ سے زمین بوس ہو گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی عوام علاقہ کا حکومت سے فائر برگیڈ کو ایکٹو کرنے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز صبح 9بجے کے قریب بھمبرکے نواحی گاؤں پنڈی جہونجہ میں حاجی محمد ایوب کے منی پٹرول پمپ جوکہ دوکانوں کے اندر قائم کیا گیا تھا اچانک آگ بڑھک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ کے شعلے آسمانوں سے باتیں کرنے لگے حادثے کی جگہ لوگوںکی بڑی تعداد جمع ہو گئی واقعہ کی اطلاع فوری طور پر 1122کو دی گئی مگر سامان ناکافی ہونیکی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں ناکام رہے آگ بجھانے میں واٹر سپلائی کے ٹینکروں اور مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اہم کردار ادا کیا جسکی وجہ سے قریبی ْآبادی بڑے نقصان سے بچ گئی جبکہ آگ کی لپیٹ میں آنے والی دوکانیں زمین بوس ہو گئی بھمبرکے سیاسی و سماجی حلقوں نے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ شہر بھر سے گیس فلنگ اور پٹرول کی دوکانیں باہر منتقل کی جائین تاکہ کوئی بڑا حادثہ نہ ہو سکے۔