لاہور (جیوڈیسک) بائیں ہاتھ کے بیٹسمین فواد عالم کے ڈومیسٹک کیرئر میں 10 ہزار رنز مکمل ہو گئے۔ قائد اعظم ٹرافی میں سوئی سدرن گیس کے کپتان نومبر 2009 سے قومی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ نہیں۔
آخری انٹرنیشنل ون ڈے 22 اپریل 2015 کو کھیلا۔ فواد عالم ڈومیسٹک کرکٹ میں 211 یعنی تیز ترین دس ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے۔
ان سے پہلے لیجنڈ حنیف محمد نے 189 ڈومیسٹک اننگز میں 10 ہزار رنز بنائے تھے۔
محمد یوسف 219، ٹیسٹ کپتان مصباح الحق 221 اننگز میں یہ کارنامہ دکھا چکے ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں تیز ترین 10ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ لیجنڈ سر ڈان بریڈمین کے پاس ہے۔