قوم کی ضرورت بلاول بھٹو جیسے نوجوان کی قیادت ہے۔ عبدالرزاق

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹ) وزیر داخلہ چوہدری نثار اور ان کے لیڈر کی سیاست کی ابتداء ڈکٹیٹر جنرل ضیاء الحق کے دور میں جنرل جیلانی کی انگلی پکڑ کر شروع ہوئی اور ان کرداروں کا شباب آئی جے آئی کی تشکیل اور مہران بنک اسکینڈل ہے جس کے ذریعے پیپلز پارٹی کے مخالفین میں رقم تقسیم کی گئی ایسے سیاستدانوں کو ملک اور قوم پر حکمرانی کا کوئی حق نہیں ان عوام دشمن قوتوں کے ذریعے تو چوہدری نثار اور اُن کے لیڈر حکمران کرسکتے ہیں مگر انہیں عوامی تائید کبھی حاصل نہیں رہی اور نہ ہوگی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے سابق صدر عبدالرزاق راجہ اور ضلع کونسل کراچی کے چیئر مین سلمان عبداللہ مراد ،آغا کریم خان ،غلام اکبر بلوچ ،آصف اقبال اور انور نے اپنی مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے چیئر مین بلاول بھٹو سے متعلق بات کرنے سے پہلے چوہدری نثار اور مسلم لیگ نواز لیڈرز اپنے گریبان میں جھانکیں انہیں اپنے مکروہ ،فریب اور مکاریوں کی تاریخ نظر آجائیگی پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ ڈکٹیٹر کی آغوش میں پرورش پانے والے چوہدری نثار اور اُن کے لیڈرز کو بلاول بھٹو کے سیاسی قد کاٹ کا کیا پتا رہنمائوں نے کہاکہ چیئر مین بلاول بھٹو شہد ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے عوام دوست فلسفے کے امین ہیں اور روشن خیال ترقی پسند ویژن کے علمبردار ہیں پیپلز پارٹی کسی جنرل یا ایجنسی کی پیداوار نہیں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ قوم کی ضرورت ایک پڑھے لکھے مہذب اور نوجوان قیادت کی ہے جو کہ ہمارے چیئر مین بلاول بھٹو کی صورت میں انہیں مل چکی ہے اب پاکستان میں تبدیلی صرف اور صرف بلاول بھٹو ہی کی صورت میں ممکن ہے اور انشا اللہ 2018ء عوام کا سال ہوگا اور بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک میں عوامی راج کا قیام ہو گا۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر