بے نمازی کی نحوست چالیس گھروں تک جاتی ہے : صوفی مسعود احمد

Lahore

Lahore

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر قائد روحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہا ہے کہ بے نمازی مردار کی مانند ہے اور اللہ و رسول ۖ کا باغی ہے جس کی بدبوسے چالیس گھروں تک نحوست، آفات وبلیات اور اللہ و رسولۖ کی ناراضگی کا ذریعہ بن رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضور سیدنا ولی محمد شاہ المعروف چادروالی سرکار کے عرس پاک کے سلسلے میں منعقدہ عظیم الشان محفل پاک وروحانی تربیتی نشست میں حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ خودبھی نماز کی پابندی رکھیں اوراپنے گھر والوں(بہن بھائیوں،والدین )ودیگر عزیزواقارب کو بھی نمازدرودوسلام کی پابندی کروائیں،ایسے نیک اعمال سے گھروںمیں اللہ ورسولۖ کی رحمت اورہر طرح کی خیروبرکت آئیگی۔ اللہ ورسولۖ توپانچ وقت بذریعہ اذان اپنے بندوںکوفلاح اورکامیابی کی طرف بلاتے ہیں لیکن ہم کیسے مسلمان ہیں جواپنے خداورسولۖ کے احکامات کی کھلے عام خلاف ورزی کرتے ہیں،پھر کامیابی کیسے حاصل ہو؟ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047