شام (جیوڈیسک) لبنان میں شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے مقرب ذرائع ابلاغ نے سوموار کے روز کچھ تصاویر شائع کی ہیں جن میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کو شام کے صوبہ حمص کے جنوب مغرب میں واقع القصیر کےمقام پر ایک اسلحہ کی نمائش کرتے دکھایا گیا ہے۔
شام میں کسی غیرملکی جنگجو گروپ کی طرف سے بھاری اسلحہ کی نمائش کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ حمص کے نواحی علاقے میں فوجی نمائش کا اہتمام حال ہی میں قائم کردہ حزب اللہ کے آرمرڈ بریگیڈ کی جانب سے کیا گیا۔ اس بریگیڈ کی تشکیل شام میں اسد رجیم کی عسکری مدد کرنا ہے۔ اسلحہ کی بمائش میں بھاری جنگی ہتھیار جن میں توپیں، بکتر بند گاڑیاں، بھاری مشین گنیں کلاشنکوفیں، فوجی گاڑیاں اور راکٹ بردار گاڑیاں دکھائی گئی ہیں۔
لبنانی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے شام میں اسلحہ کی نمائش کا اہتمام “یوم شہداء” کی مناسبت سے کیا ہے۔ شیعہ جنگجو گروپ کی یہ نمائش باقاعدہ کسی فوج کی نمائش کا منظر پیش کررہی ہے۔ یہ نمائش ایک وقت میں لگائی گئی جب کہ لبنان میں طویل کوششوں کے بعد ملک میں نئے صدر منتخب ہوئے جب کہ نو منتخب وزیراعظم سعد حریری قومی حکومت کی تشکیل کے لیے کوشاں ہیں۔
خیال رہے کہ حزب اللہ کے جنگجوؤں نے القصیر کے علاقے میں سنہ 2013ء میں قبضہ کیا تھا۔ القصیر پرقبضے سے قبل حزب اللہ جنگجوؤں نے سیکڑوں کی تعداد میں مقامی شہریوں کو قتل کردیا تھا۔