لاہور: ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ سید صہیب الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر اشتیاق گوندل کی بازیابی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ ایک ہفتے سے زائد عرصہ گذرنے کے باوجود لاپتہ پروفیسر کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامک سینٹر کے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کی مخدوش صورت حال کے بعد اشتیاق گوندل کی گمشدگی اساتذہ کی سیکورٹی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔اشتیاق گوندل محنتی، جفاکش او رہر دل عزیز مدرس ہیں۔
ان کے لاپتہ ہونے سے یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات شدید اضطراب میں مبتلا ہیں ۔ سیکورٹی کے ادارے اور حکومت اشتیاق گوندل کی بازیابی کے لئے فوری اقدامات کریں تاکہ ان کے طلبہ وطالبات، اساتذہ اور اہل خانہ کی بے چینی اور اضطراب پر قابو پایا جاسکے۔دریں اثنا کاکا خیل نے اسلامک سینٹر کے اساتذہ اور دیگر احباب سے ملاقات کی اور پروفیسر کی گمشدگی پر تفتیش کا اظہار کیا۔