فتح پور (نمائندہ خصوصی) ہمارے روایتی کھیل نا صرف ہماری پہچان بلکہ بہترین صحتمندانہ سرگرمی ہیں،کالج کی سطح کے طلباء کی صلاحیتوں و ٹیلنٹ کو ملکی سطح تک سامنے لانے کیلئے بھر پور کاوشیں کر رہے ہیں،ان خیا لات کا اظہار گورنمنٹ پوسٹ گرایجو ایٹ کالج فتح پور کے پروفیسر چوہدری ولی ایزد گجر اور پرو فیسر عدنان احمد نے کالج میں آل پاکستان انٹر بورڈ کبڈی چیمپئن شپ 2016ء میں شرکت کیلئے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن ڈیرہ غا زی خان کی ٹیم کے ٹرائلز کے موقعہ پر کیا۔اس موقعہ پر کالج طلبا ء نے بہت اچھے و پر جوش انداز میں ٹرائل دیئے،مذکورہ دونوں پروفیسرز صاحبان نے کہا کہ آل پاکستان مقابلوں میں شرکت کی ٹیم کی تیاری کے ٹرائل فتح پور کالج میں ہونا بڑے اعزاز کی بات ہے اور انشا ء اللہ اس کالج کے طلباء ملک بھر میں اپنا،اپنے اساتذہ،کالج اور شہر فتح پور کا نام روشن کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح پور ( نمائندہ خصوصی )پیر سید غوث شاہ گیلانی ادائیگی عمرہ کیلئے روانہ ہو گئے۔تفصیل کے مطابق فتح پور کی معروف نوجوان دینی،روحانی شخصیت ،ضلعی امیر جماعت اہلسنت ضلع لیہ پیر سید محمد غو ث شاہ گیلانی گزشتہ روز ادائیگی عمرہ کیلئے روانہ ہو گئے ہیں جہاں سے 6چھ دسمبر کو انکی وطن واپسی ہو گی،مریدین،عقیدتمندوں و دوست احبا ب نے انہیں رخصت کیا اور عظیم سعادت کے حصول کیلئے روانگی پر مبارکباد پیش کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح پور(نمائندہ خصوصی) ضلع لیہ میں خواتین اور بچوں کو علا ج معالجہ کی سہو لیا ت فراہم کر نے و بہبود آبا دی کے لئے سرجری کیمپس لگا ئے جارہے ہیں ۔یہ با ت ڈسٹرکٹ پا پولیشن ویلفیئر آفیسر محمد عرفان جی نے فتح پور میں سرجری کیمپس انتظا ما ت کے جا ئزہ کے موقع پر کہی ۔ محمد عرفان جی نے فیملی ہیلتھ سنٹر ز کے ڈاکٹرز و طبی عملے کو ہد ایت کی کہ وہ سرجری کیمپس کے دوران تمام ممکنہ طبی سہو لیا ت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور خد ما ت سرانجا م دیں ۔ تا کہ بہبود آبادی کے مقاصد کی تکمیل کے لئے پیش رفت کی جا سکے ۔ اس موقع پر ڈی ڈی او پا پو لیشن اشرف جا وید نے بتا یا کہ 22نو مبرکو ٹی ایچ کیو لیول ہسپتا ل کو ٹ سلطا ن ، 23نو مبرکو ٹی ایچ کیو لیول ہسپتا ل فتح پور جبکہ 28نو مبرکو ٹی ایچ کیو لیول ہسپتا ل چوک اعظم میں سرجری کیمپس لگا ئے جا ئیں گے اور خواتین کو آنے جا نے کے لئے فری ٹرانسپورٹ سروس مہیا کی جا ئے گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Speech
فتح پور(نمائندہ خصوصی)ڈی سی او واجد علی شاہ کی ہد ایا ت پر ما رکیٹوں میں اشیا ئے ضروریہ کے نر خو ں کی پڑتا ل جاری،ڈی سی او واجد علی شاہ کی ہد ایا ت پر ما رکیٹوں میں اشیا ئے ضروریہ کے نر خو ں کی پڑتا ل اور انہیں مستحکم رکھنے کے لئے منظم پر وگرام کے تحت ما نیٹرنگ کا عمل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عمل میں لا رہے ہیں اور پھلو ں و سبز یو ں کے نر خو ں کے تعین کے لئے علی الصبح ضلع بھر کی تمام سبزی منڈیو ں میں بو لی کے نظام کی ما نیٹرنگ کا عمل جا ری ہے ۔ یہ با ت ای اے ڈی اے محمد طا ہر نے لیہ ، چوک اعظم میں بو لی کے نظام کی ما نیٹرنگ کے موقع پر کہی ۔ انسپکٹر محمد نو ید اولکھ ہمر اہ تھے ۔ بولی کی مانیٹرنگ کے بعد ما رکیٹ کے لئے نر خوں کا تعین کر ایا گیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Layyah
فتح پور(نمائندہ خصوصی)کسان پیکج کے ذریعے کاشتکا روں کو حکو مت پنجا ب فصلو ں کی کا شت کے لئے اعلیٰ معیا ر کے بیجو ں کی فراہمی ، معیاری کھا دوں ، زرعی آلا ت سبسڈی و بلا سود قرضوں کے پر وگرام پر عمل پیرا ہے،جس کا بنیا دی مقصد کا شتکا روں کو کسان پیکج کے ذریعے معاشی فوائد کے حصول کو یقینی بنا نا ہے یہ بات ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو نے کر وڑ لعل عیسن و چوبا رہ میں منعقدہ کسان پیکج کے فوائد کے حصول کے لئے منعقدہ سیمینارز سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی۔ سیمینارز سے اسسٹنٹ کمشنر کر وڑ محمد تنو یریزداں ، اسسٹنٹ کمشنر چوبا رہ صفات اللہ خان ، ڈی ڈی زراعت کر وڑ ملک غلام فرید ، چوبا رہ چوہدری خا لد محمو د ، زرعی ما ہرین و کا شتکا روں نے بھی خطاب کیا ۔ ظفر اللہ سندھو نے کہا کہ کسان پیکج پنجا ب حکو مت کا دور س نتا ئج کا حا مل پر وگرام ہے جس کے ذریعے کا شتکا روں کی معاشی حا لت بدلنے کی جا نب اہم پیش رفت ثابت ہو گی اور فصل ربیع کے لئے معیاری بیجوں ، زرعی آلا ت کی فراہمی اور بلا سود قرضوں سے کا شتکا روں کو براہ راست آسودگی حاصل ہو گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح پور(نمائندہ خصوصی)ای ڈی او ہیلتھ علیل۔ہیلتھ سٹاف کی عیادت۔ای ڈی او ہیلتھ لیہ ڈاکٹر ضیاالحسن جو کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا اور زیر علاج ہیں گزشتہ روز ای ڈی او ہیلتھ سٹاف حاجی محمد حسین ملانہ کلرک،منیر خالد،محمد شعیب جیلانی،اظہر کریم،ندیم اکبر،محمد افضل،شاہد اقبال،محمد مراد اور دیگر نے وفد کے ہمراہ ان کے ابائی گھر کوٹ ادو میں ان سے ملاقات کی اور ان کی صحت یابی کی دعا کی۔ فتح پور(نمائندہ خصوصی)سکول جاتے ہوئے طلبا سے لوڈ ٹرالے کا ایکسل ٹوٹ گیا،طالب علم چھت سے گر کر زخمی،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز طلبا سے لوڈ ویگن ڈالا نمبر4965کروڑ سائیڈ کے متعدد چکوک سے طلبا و طالبات کو لیکر فتح پور سکولوں میں ڈراپ کیلیے آرہا تھا کہ پیپلز پٹولیم کے سامنے ایکسل ٹوٹ گیا جس کے باعث ٹائر ٹوٹ کر دور جا گرا اور چھت پر بیٹھا طالب علم نیچے جا گرا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گیا جبکہ ویگن میں موجود دیگر طلبا معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Kabadi
فتح پور (نمائندہ خصوصی) شریف خان ولد عالم خان سکنہ چکنمبر98/ML اور دیگر ساتھیوں نے واپڈا ملازمین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ غریب مزدور پیشہ دیہاڑی دار ہے واپڈا کی جانب سے بھاری بل موصول ہونے کے بعد ایس ڈی او،ایکسئین واپڈا لیہ سے بل درست کروانے کے بعد اسے جمع کروا دیا مگر میپکو سب ڈویزن کے ملازمین زبردستی بجلی میٹر اتار لے گئے اس نے کہا کہ میٹر کی واپسی کیلیے مسلسل پانچ روز دفتر جاتا رہا لیکن کبھی ایس ڈی او نہیں تو کبھی لائن سپرنٹنڈنٹ نہیں بار بار چکر لگانے کے باوجود بجلی میٹر واپس نہ مل سکا گزشتہ روز وہ دوبارہ میٹر کی واپسی کیلیے دفتر گیا تو واپڈا ملامین ریاض چھینہ،غلام رسول،ملازم حسین اور دیگر دو ساتھیوں نے باہم مل کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور دو گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا بعد ازاں حوالہ پولیس کرنے کی کوشش کی اس نے کہا کہ وہ غریب آدمی ہے دفتر میں کھلے عام رشوت کا مطالبہ کیا جاتا ہے اس نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے اور اسے بجلی میٹر واپس دلایا جائے کرپٹ ملازمین کے خلاف اعلیٰ حکام کو درخواستیں ارسال کر دی گئیں۔