بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت سے انجمن حسینیہ بھمبر کے زیر اہتمام جلوس علم و ذوالجناح بھمبر امام بارگاہ سے برآمد ہوا انتظامیہ اور پولیس نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے تھے مرکزی جلوس دن 12بجے امام بارگاہ سے برآمد شام 4بجے واپس امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا تفصیلات کیمطابق شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلو س علم و ذوالجناح امام بارگاہ بھمبر سے دن 12بجے برآمد ہوا جلوس روایتی راستوں سے ہوتاہوا شام 4بجے اختتام پذیر ہو گیا چہلم کے جلو س کی حفاظت اور شہر میں سیکورٹی کی صورتحال کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے فول پروف انتظامات دیے تھے چہلم کے جلوس کی حفاظت اور شہر میں سیکورٹی کی صورتحال کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے فول پروف انتظامات ترتیب دیے تھے چہلم کے جلوس کے حوالے سے بھمبر کے داخلی و خارجی راستوں کی بھی چیکنگ کابھی مناسب بندوبست کیا گیا تھا جبکہ عزاداران کی حفاظت کیلئے واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے چیکنگ کی گئی اس موقع پر محکمہ صحت اور ریسکیو کی ایمبولینس بھی جلو س کے ہمراہ تھیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مقامی سیاسی نمائندوں نے اپنی ساکھ کو مضبوط کرنے کیلئے سکول کے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے پائلٹ ہائی سکول کی دیوار گرانے میں مقامی سیاسی عمائدین کا ہاتھ ہے ضلعی انتظامیہ نے بھی مقامی سیاسی نمائندوں کا ساتھ دیکر سینکڑوں بچوں کی قیمتی جانوں کو داؤ پر لگا دیا ہے دیوار گرائے جانے کے باعث سیکورٹی کے مسائل کھڑے ہوگئے ہیں انتظامیہ اور مقامی سیاسی نمائندوں کی ملی بھگت سے سکول انتظامیہ اور علاقے کے لوگوں کی شنوائی نہیں ہو رہی اگر صورتحال یونہی رہی تو سکول کے بچوں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا اور احتجاج کرینگے ان خیالات کااظہار بھمبرکے معروف نوجوان کھلاڑی اور یوتھ کے راہنما ثاقب بشیر بٹ نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیاا نہوںنے کہاکہ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر آذادکشمیر کا سب سے پرانا درسی ادارہ ہے پائلٹ ہائی سکول کے گراؤنڈ میں آذادکشمیر بھر کے اتھلیٹس کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے یہاں آتے ہیں سکول گراؤنڈ کے اردگرد چار دیواری بنائی گئی جسے ایک طرف سے مقامی سیاسی نمائندوں جن میں ایک سابق چیئرمین بلدیہ بھی شامل ہیں نے انتظامیہ سے ساز باز کرکے قریبی رہائشیوں کو راستہ دینے کیلئے سکول گراؤنڈ کی دیوار مقامی لوگوں اور بلدیہ خاکروبوں کے ذریعے گرادی ہے جس کے باعث نہ صرف سکول گراؤنڈ میں سے گزرنے والوں اور بلکہ سکول گراؤنڈ میں تعلیم حاصل کرنے والے سینکڑوں طلباء کی قیمتی جانوں کو بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے ملکی موجودہ حالات کے تناظر میں حکومت نے سکولوں کے تحفظ کیلئے پالیسی بنائی اب حکومت کے ادارے ہی مقامی سیاسی نمائندوں کو خوش کرنے کیلئے اس کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں انہوںنے کہاکہ ہم نے متعدد بار حکام کو اس مسلے سے آگاہ کیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہ ہے ہمارا حکومت آزادکشمیر نیکٹا کے حکام سے مطالبہ ہے کہ سکول کی گری ہوئی دیوار کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر ہم سکول کے طلباء کے ہمراہ DCآفس کے سامنے سخت احتجاج کرینگے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آل پارٹیز فریڈم فورم کے سنیئر نائب صدر مولانا محمد شعیب ، سیکرٹری مالیات چوہدری محمد اکرم نے کہا کہ بھارت کی جنگی جنوں نے پورے جنوبی ایشیا کو خطرے میں ڈال رکھا ہے کنٹرول لائین پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کسی بھی وقت ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے عالمی دنیا بھارتی اشتعال انگیزی اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فریڈم فورم کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم وطن عزیز اور پاک سرزمین کی حفاظت کرتے ہوئے بھمبر سیکٹر میں جانوں کی قربانی دینے والے فوجی نوجوان قابل فخر ہیں پوری قوم کو اپنے فوجی نوجوانوں پر ناز ہے ہم شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہو ں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی جدوجہد کو طاقت کے زور پر دبانے میں کام ہونے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اپنی ناکامی کو چھپانے اور اپنا غصہ نکالنے کیلئے کنٹرول لائین پر آئے روز فائرنگ اور گولہ باری کررہا ہے بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے بھارت جتنا ظلم کرے گا ہمارا جذبہ آزادی اتنا ہی زیادہ مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون کسی بھی وقت پورے جنوبی ایشیا کو جنگ کی لپیٹ میں لے سکتا ہے عالمی دنیا اور اقوام متحدہ بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لے اور پورے خطے کو جنگ کی تباہی سے بچانے کیلئے کردار ادا کرے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز کو 16ویں گریڈ سے 17ویں گریڈ میں مستقل کرنا حکومت کا خوش آئند اقدام ہے جس پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے سابق چیئر مین مرزا محمد اجمل ، قاضی نثار احمد ، ماسٹر اکرم پپو سمیت دیگر نے آزادکشمیر بھر کے سپورٹس آفیسر ز کے مسئلہ کو حل کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے وزیراعظم ، سنیئروزیر ، سیکرٹری مالیات ، سیکرٹری سپورٹس کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے سپورٹس آفیسرز کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجمن طلبہ اسلام نوجوان نسل کے دلوں میں فکر اقبال اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہے اقبال کی فکر کو زندہ رکھنااور خود ہی کو بیدار کرنا ہمارا مشن ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اظہر محمود سابق مرکزی صدر اے ٹی آئی نے فکر اقبال کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا اقبال نے پاکستان کو خواب دیکھا اور اس خواب کو پورا کرنے کے لیے امت کے نوجوانوں کو بیدار کیا آج امت بھی اقبال کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی اپنی کھوئی ہوئی میراث حاصل کرسکتی ہے آج انجمن طلبہ اسلامی بھمبر اقبال کے پیغام کو لے کر طلبہ تک پہنچا رہی ہے اس موقع پر محمود ثقلین ناظم اے ٹی آئی ضلع بھمبر محمد حسان مصطفائی اور سید عین المنصف نے خطاب کرتے ہوئے شرکائی کانفرنس پر زور دیا کہ وہ اقبال کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں اس موقع پر مسز بشری طارق فاروق ، انجنیئر طاہر امین ، اقبال انقلابی ، سجاد چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے چوہدری امجد یوسف، چوہدری فرید احمد کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ، بھارتی فوج کی بزدلانہ کاروائی پر آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کو اس کانفرنس میں حکومت آزادکشمیر کی طرف سے سیئر فائر توڑنے کا اعلان کرنا چاہیے انہوں نے بھمبر سیکٹر میں مجاہد فورس کے 7 جوانوں کی شہادت پر اپنے بیان میں کہا کہ شہادت مسلمان قوم کی میراث ہے ہمارے حوصلے اس طرح کے واقعات سے پست نہیں کیے جاسکتے ، مگر بیس کیمپ کی حکومت اور سیاسی جماعتوں کو کشمیر کاز کے لیے ایک نقطے پر اتحاد کرنا ہوگا ۔ بیس کیمپ سے اتحاد کا پیغام ہی مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کو تقویت دے گا ۔انہوں نے راجہ فارو ق حیدر سے بیس کیمپ کے وزیراعظم کی حیثیت سے مطالبہ کیا کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس بلا کر سیز فائر لائن توڑنے کا اعلان کریں کیونکہ بھارتی حکمران جنگ کو چھیڑ کر مسئلہ کشمیر کو دفن کرنا چاہتے ہیں جس اس کا واحد حل یہی ہے کہ اقوام عالم کو بتایا جائے کہ کشمیر ی قوم اس منحوس لیکر کو نہیں مانتی جو کو یو این او نے قائم کیا تھا اس موقع پر انہوں نے جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی کے موقف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔