رجانہ عطائیت کا دھندہ کرنے والے کی غنڈہ گردی، محکمہ صحت کی ٹیم کو کمرہ میں بند کر کے خود فرار ہو گیا

Rajana

Rajana

رجانہ (نمائندہ خصوصی) رجانہ عطائیت کا دھندہ کرنے والے کی غنڈہ گردی ،اپنے 3کس ملازمین کی مدد سے محکمہ صحت کی چھاپہ مار ٹیم کے سر براہ DDOH)) کو کمرہ میں بند کر کے خود فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے مذکورہ افسر کو رہائی دلائی۔

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ روڈ پر چک نمبر 284گ ب دین پور کا ایک عطائی احسن الرشید ولد عبدالرشید عصیم عرصہ دراز سے میڈیکل سٹور کی آڑ میں کلینک چلا رہا تھا اور خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے سادہ لوح عوام کا علاج معالجہ کر نے میں مصروف تھا۔

جس پر رجانہ کے شہریوں نے مذکورہ عطائی کے خلاف اخبارات میں خبریں شائع کروائی جس پر محکمہ صحت کے حکام نے کاروائی کرتے ہو ئے ڈی ۔ڈی ،او ۔ایچ ڈاکٹر مسعود ورک کو ہمراہ سرکاری ملازمین عطائی کے کلینک پر چھاپہ اور میڈیکل اسٹورز کو چیک کر نے کیلئے بھجوایا۔

جب DDOH)) سرکاری گاڑی اور سرکاری عملہ کے ہمراہ عطائی کے کلینک پر پہنچا تو عطائی احسن الرشد اور اس کے 3کس ملازمین نے محکمہ صحت کے مذکورہ افسر کو کلینک کے ایک کمرہ میں بند کر کے تالہ لگا دیا جس پر افسر مذکورہ نے بذریعہ موبائل فون پولیس کے اعلیٰ افسران کو خود یرغمال بنائے جانے کی اطلاع دی جس پر مقامی پولیس نے کاروائی کرتے ہو ئے مذکورہ افسر کو بازیاب کروایا DDOH نے مذکورہ عطائی کے خلاف پولیس کو تحر یری درخواست بابت کاروائی دے دی ہے۔۔