تحصیل جوہی میں مبینہ تشدد سے شادی شدہ لڑکی جاں بحق، ورثا کا احتجاج

Khairpur Nathan Shah

Khairpur Nathan Shah

خیرپور ناتھن شاہ : خیرپور ناتھن شاہ کے قریب تحصیل جوہی کے نواحی گاؤں فوٹو لنڈ میں معمولی بات پر شوہر اور سسرر کے مبینہ تشدد سے 2 بچوں کی ماں 25 سالا رحمت خاتوں جانبحق ہوگئی۔

خاتون کے ورثا نے لاش تحصیل اسپتال جوہی پہنچائی ۔ جانبحق ہونے والی خاتوں کی ماں نیامت اور والد رمضان لنڈ نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کے ان کی بیٹی رحمت کو شوہر اور سسر نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے قتل کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ظالموں نے جوان بیٹی کو قتل کرکے ظلم کی انتھا کردی ہے۔ مقتول خاتون کے ورثا نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملزمان کے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

03152515800