اوکلا ہوما (جیوڈیسک) امریکی ریاست اوکلا ہوما کے ہوائی اڈے پر فائَرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
مقتول کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے ہوائی اڈے کو پروازوں کےلیے بند کر دیا۔
دوسری جانب ریاست اوٹاہ کے ایک اسکول میں چاقو زنی کا واقعہ پیش آیا جس میں 5 طلبہ زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں بعض طلبہ کی حالت نازک ہے جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچا یا گیا۔