بھمبر کی خبریں 16/11/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ مال میں ضلعی آفیسران کے تبادلے ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال سروسز سے منسلک ڈپٹی کمشنر کوٹلی سردار عدنان خورشید ڈپٹی کمشنر بھمبر، ڈپٹی کمشنر بحالیات راجہ ارشد محمود ڈپٹی کمشنر کوٹلی تعینات نوٹیفکیشن جاری تفصیلات کیمطابق محکمہ سروسز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کیمطابق ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال کو سروسز سے منسلک، ڈپٹی کمشنر کوٹلی سردار عدنان خورشید خان کو ڈپٹی کمشنر بھمبر اور ڈپٹی کمشنر بحالیات راجہ ارشد خان کو ڈپٹی کمشنر کوٹلی تعینات کر دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس میرپور ڈویژن کے صدر چوہدری خضر حیات نے کہاہے کہ حکومت آزادجموںوکشمیر ہنگامی بنیادوں پر لائن آف کنٹرول کے اوپر آباد لوگوں کو خندقیں کھودنے کیلئے فنڈزفراہم کریں تاکہ بہادر کشمیری عوام اپنی مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہو کر دفاع وطن کیلئے بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ انڈین گورنمنٹ نے کنٹرول لائن پر غیر اعلانیہ جنگ چھیڑ رکھی ہے جو کسی وقت بھی بڑے تصادم کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے مسلم کانفرنس حلقہ سماہنی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجسکی صدارت صدر حلقہ سماہنی چوہدری محمد یوسف نے کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خضر حیات نے کہاکہ حلقہ سماہنی کی نصف آبادی کنٹرول لائن پر آبادہے جبکہ یہاں پر ہسپتال میں آپریشن تھیٹر کی سہولت میسر نہیں ہے بلڈنگ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جبکہ نوٹیفکیشن رورل سینٹر کا ہی ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر سماہنی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا درجہ دیکر ہنگامی بنیادوں پر آپریشن تھیٹر کی سہولت فراہم کرتے ہوئے ادویات کا اضافی کوٹہ مہیا کیا جائے انہوںنے مزید کہاکہ بنڈالہ ،بڑوھ اور ہری پور اور کسگمہ تا برجاہ کی رابطہ و دفاعی سڑکوں کی خالت زار کا بھی نوٹس لیتے ہوئے بہترگی کی منظوری فرمائی جائے کیونکہ پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت نے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے دوبئی اینڈ کراچی یاترا جاری رکھی اور خطے کے مسائل کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ رورول ہیلتھ سینٹر سماہنی میں سرجن ڈاکٹر معہ سٹاف اور بڑوھ کھمباہ کیلئے ایک ایمبولینس گاڑی فراہم کی جائے تاکہ آئے روز بھارتی گولہ باری سے زخمی ہونے والے لوگوں کی دادرسی ممکن ہو سکے اجلا س میں کنٹرول لائن کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی بہادر افواج کو مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا۔