تہران (جیوڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ میرا ملک چین کے ساتھ دفاعی معاہدے کیلئے تیار ہے۔
چینی وزیر دفاع چینگ وان کوان کے ساتھ گفتگو میں حسن روحانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے سینئر فوجی حکام کے رابطے دفاعی تعاون کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہونگے۔
چینی وزیر دفاع نے کہا کہ چین اور ایران کا دفاعی تعاون علاقائی اور عالمی امن و استحکام کیلئے اہم کردار ادا کریگا ، واضح رہے کہ چین کے وزیر دفاع 3 روزہ دورے پر تہران آئے ہوئے ہیں۔