پیرس (جیوڈیسک) گذشتہ ماہ خوشبوؤں کے شہر پیرس میں معروف امریکی ماڈل کِم کرداشین کو نقاب پوش ڈاکوؤں نے لوٹا اور اب معروف بالی ووڈ اداکارہ ملکہ شراوت کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس میں اپنے فلیٹ میں مقیم ملکہ شراوت پر نقاب پوش افراد نے پہلے آنسو گیس سے شیلنگ کی اور پھر ان کو تشدد کا نشانہ بنا کر وہاں سے فرار ہوگئے۔
اس حملے کے وقت ملکہ شراوت کے ہمراہ ان کے دوست اور فرانسیسی بزنس مین سرل آکسن فینز بھی موجود تھے۔ حملے کے بعد پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔