بحیرہ روم، یورپ جانیوالے 300سے زائد تارکین وطن لاپتہ

Immigrants Ship Sink

Immigrants Ship Sink

بحیرہ روم (جیوڈیسک) بحیرہ روم یورپ جانے کی کوشش میں 300 سے زائد تارکین وطن ہلاک یا لاپتہ ہوگئے ہیں۔ لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے7 افراد ہلاک اور 100 سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

عرب ٹی وی نے بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین کے حوالے سے بتایا ہے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بحیرہ روم میں تارکین وطن کو غیر قانونی طریقے سے یورپ لے جانے والی چار کشتیاں ڈوب گئی ہیں۔

ان حادثوں میں تقریبا 340 افراد لاپتہ ہیں یا پھر سمندر برد ہوچکے ہیں۔ لیبیا کے ساحل کے قریب بھی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے7 افراد ہلاک اور 100 سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں، جبکے 27 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔

رواں برس کے دوران بحیرہ روم میں لاپتہ یا ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4500 سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ برس 3700 سے زائد افراد بحیرہ روم کی نذر ہوئے تھے۔