کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے جاری “نیشنل بنک ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹ بال چمپئن شپ 2016ء “کے اختتامی مراحل کا آغاز، پہلا سیمی فائنل معرکہ گرین بلوچ ماڑی پور نے اپنے عمدہ اور دلکش کھیل کی بدولت ٹورنامنٹ کی مضبوط اور فیوریٹ ٹیم بلوچ یوتھ گارڈن کو سخت مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔دوران کھیل پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا باوجود کوشش کے دونوں ٹیمیں پہلے ہاف میں گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں تاہم دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک بار پھر ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں گرین بلوچ کے فارورڈ آصف نے نہایت خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کوفائنل تک پہنچا دیا اور اختتامی وصل کے ساتھ گرین بلوچ کی ٹیم فاتح بن کر گرائونڈ سے باہر آئی۔
کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سنٹرل فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید عثمان شاہ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رحیم بخش بلوچ ،سیکریٹری DFAایسٹ عبید اللہ خان ،ممبر ایسٹ اجمل خٹک ،سیکریٹری DFAملیر شاہد تاج ،نائب صدور DFAویسٹ مراد بخش بلوچ ،رحمت بلو چ،کوارڈینٹر DFAویسٹ ظفر اقبال اور دیگر موجود تھے ۔چمپئن شپ میں کھیلے گئے پہلے سیمی مقابلے میں ریفریز کے فرائض سلیم فیض ،فضل بلوچ ،عبدالجبار اور نصیر الدین نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر غلام حسین اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔۔