گجرات (جی پی آئی) بزم جمیل کے زیر اہتمام جامع مسجد نور محلہ نور پور شرقی میں یوم مجدد الف ثانی کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت شہزاد شفیق شر قپوری نے کی جبکہ خصوصی خطاب ممتاز عالم دین علماء عبد الخالق نقشبندی نے کیا ممتاز ثنا ء خوان رسول ۖسید عثما ن شاہ نے خصوصی نعت پیش کی مہما ن خصوصی سید یو سف شاہ تھے ۔ اس مو قع پر علا قہ کے ممتاز شخصیا ت نے شر کت اہتمام پر ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعا ئیں کی گئیں ۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) چیف ایڈ یٹر جی پی آئی نیو ز ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کے پھو پھا جا ن جو کہ گزشتہ روز رضا ئے الٰہی سے انتقا ل فر ما گئے تھے ان کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل جا مع بلا ل محلہ شریف پو ر نو ر پو ر پڈھے میں منعقد ہو ئی جسکی صدارت سید حما د شاہ آستانہ عالیہ پا کپتن شریف نے کی جسمیں خصوصی خطاب ممتاز عالم دین عالم مظہر حسین قادری نے کیا جبکہ خصوصی دعا سید علی شاہ آستانہ عالیہ رانے وال سید اں نے کی اس مو قع پر اہم سیا سی سما جی شخصیا ت نے شرکت کی ۔ ۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)پا کستان مسلم لیگ ن کے راہنما مبشر حسین کی طر ف سے جا ری ہو نے والی 60لا کھ روپے کی گر انٹ سے یو نین کو نسل 10میں بھر پو ر تر قیا تی کا م کیے جا ئینگے ، ان خیا لا ت کا اظہا ر چوہدری نسیم اصغر جو ڑا نے مسلم لیگ ن یو نین کو نسل 10کے عہد یداران اجلا س سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، انہو ں نے کہا کہ بھر پور اند از میں تر قیا تی کا م کر ائے جا ئینگے اور سیو ریج واٹر سپلا ئی کے کا م کو ترجیح دی جا ئیگی علی پو ر روڈ ودیگر تمام وارڈوں میں کا م مکمل ہو نگے انہو ں نے کہا کہ میا ں حمزہ شہبا ز شریف کا گجرات آمد پر بھر پو ر استقبال کیا جا ئیگا اس سلسلہ میں یو نین کونسل10کے تمام کا رکن استقبال کیلئے جا ئینگے اجلا س میں بلد یا تی اداروں کی مخصوص نشستوں کے انتخا با ت میں کا میاب ہو نے والے مسلم لیگ ن کے تمام امید واروں کو مبارکبا د پیش کی گئی اجلا س میں چوہدری شہبا ز احمد صراف ، مہر عثما ن عر ف شاری ، رانا ثاقب مشر ف نا ز ، چوہدری یا سر ، علی بٹ ، سید طلحہ حسین ، چوہدری عابد گجر ، رانا وقاص ، چوہدری خرم مختار ، چوہدری شاہد افضل ، محمد اعظم ڈار ، چوہدری شیخ مبشر ، ڈاکٹر گلر یز منیر ، مہر محمد ارشد ، رضی بٹ ، طا رق محمو د ، سلیم گجر ، چوہدری سر فراز ودیگر نے شرکت ۔ ۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ممتاز ثنا ء خوان رسول قاری غلام سرور نے ریڈنٹ ڈائر یکٹر روزنا مہ خبر یں چوہدری طا رق محمو د کی محترمہ کی وفات پر اظہا ر رنج و غم کا اظہا ر کیا ہے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مر حو مہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فر ما ئے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ مجالس چہلم اما م حسین و شہدا کربلا کے موقع پر محرم الحرام کی طرز پر تین درجاتی سکیورٹی فراہم کی جائے گی، مجالس اور جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے اور انکی مانیٹرنگ کیلئے بلدیہ آفس میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ایم پی ایز حاجی عمران ظفر، چوہدری اشرف دیونہ، صاحبزادہ سید سعید شاہ گجراتی، پروفیسر سید سرفراز جعفری، ڈاکٹر طارق سلیم، سید الطاف الرحمان، عثمان افضل قادری، محمود الحسن، حفیظ اللہ صدیقی ، ندیم شہزاد کوکب، اظہر عطاری، راجہ سینئر صحافی ریاض احمد راسخ، جاوید بٹ، ثنا اللہ بٹ،چوہدری ظہور الہی و دیگر علما کرام و ممبران نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی چوہدری نواز گوندل، اسسٹنٹ کمشنرز نورالعین، آذبہ اعظم، صدر بار ایسویسی ایشن عمران ایڈووکیٹ، سینئر صحافی وسیم اشرف بٹ، مختلف محکموں کے سربراہان، پولیس افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کنٹرول لائن پر شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں، سانحہ شاہ نورانی میں شہید ہونیوالوں اور دہشت گردی کے دیگر واقعات کے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی جبکہ عیدمیلاد النبی ۖ کے انتظامات پر بھی غور کیا گیا۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ چہلم کے موقع پر مجالس اور جلوسوںکے شرکاء کے تحفظ کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ، پولیس، ٹی ایم ایز اور دیگر محکمے الرٹ ہیں اور انہیں ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ چہلم کے موقع پر مجالس اور جلوسوں کے روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کیلئے بنایا گیا کنٹرول روم صوبائی دارالحکومت میں بنائے گئے کنٹرول روم سے بھی منسلک ہوگا جبکہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران مرکزی کنٹرول روم میں ان جلوسوں کی مانیٹرنگ کریں گے۔ ڈی سی او نے کہا کہ خطبہ جمعة المبارک کے علاوہ لائوڈ سپیکر کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں ، علما کرام قانون پر عمل درآمد کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوںنے کہا کہ شہر سے گداگری کے خاتمہ کیلئے ماضی میں بھی کریک ڈائون کیا گیا، مستقبل قریب میں بھی گداگروں کے خلاف آپریشن کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوںنے واضع کیا کہ سرکلر روڈ سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے مستقبل ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈی سی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منشیات کے عادی افراد کے لئے جلد بحالی کا مرکز بنایا جائے گا۔ ڈی پی او سہیل ظفرچٹھہ نے کہا کہ مجالس چہلم امام حسین و شہدا کربلا کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جاچکی ہے اور ان مجالس و جلوسوں کو محرم الحرام کی مجالس کے برابر سکیورٹی دی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ واضع کیا کہ سکیورٹی کے حوالے سے ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا تاہم کوشش ہوگی کہ عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ ڈی پی او نے ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے متبادل روٹس پر ٹریفک کا متبادل پلان بنایا جائے اور اسے اخبارات کے ذریعے شہریوں کو بھی آگاہی فراہم کی جائے۔انہوںنے واضع کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مساجد میں لائو ڈسپیکر کے ایک ہارن لگانے کی اجازت ہے ، ضلعی پولیس نہایت تحمل کے ساتھ اس قانون پر عمل درآمد کیلئے کوشاں ہے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد ضلع بھر کے مزارات کا سروے کرایا گیا ہے اور انہیں وہاں آنیوالے زائرین کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے اے ، بی اور سی کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا اور ان مزارات کے منتظمین و سجادہ نشینوں کے تعاون سے سکیورٹی کا بھر پور انتظام کیا جائے گا۔ ایم پی ایز حاجی عمران ظفر، چوہدری اشرف دیونہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب صوبے میں سکیورٹی اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کیلئے منتخب عوامی نمائندوں کا ہر ممکن تعاون ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ہے۔ اس سے قبل علما کرام اور دیگر ممبران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ضلع کو امن وا مان کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ضلعی عدلیہ گجرات کے زیر اہتمام لاہور ہائیکورٹ کی 150سالہ تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں منعقدہ پروقار افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر اکبر ، سینئر سول جج میڈم صائمہ حسنین، ایڈیشنل سیشن ججز ، سول ججز اور عدالتی عملہ نے شرکت کی، اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور رنگ برنگے غبارے ہوا میں چھوڑے گئے۔ دریں اثنا ضلعی عدلیہ کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ کے قیام کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں پروگرامز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، شیڈول کے مطابق مورخہ 19نومبر سہ پہر 3بجے “قانون کی حکمرانی کا قیام”کے عنوان سے کانفرنس گورنمنٹ پوسٹ گرایجوایٹ زمیندارہ کالج میں منعقد ہوگی،اتوار 20نومبر کو ظہور الہی اسٹیڈیم میں دوستانہ میچ ہوگا جبکہ 21نومبربروز سوموار صبح ساڑھے 9بجے سکول کے بچوں کو عدالتوں کا دورہ کرایا جائے گا۔ ۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاںذوالفقار علی باگڑی کاہمراہ چوہدری محمد افضل پرائس مجسٹریٹ کھاریاں لالہ موسیٰ شہر کادورہ۔ دوران پرائس چیکنگ اشیاء خودونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر ملزمان خالد محمود، شبیر حسین، سجاد، نثار بٹ اور محمد شہزاد وغیرہ کے خلاف تھانہ سٹی لالہ موسیٰ اور تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں زیر دفعہ 3/7پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر کردیے گئے ہیں اور ملزمان کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ذوالفقار علی باگڑی اسسٹنٹ کمشنر کھاریاںکاہمراہ جاوید اقبال ڈرگ انسپکٹر کھاریاں، موضع ککرالی کا دورہ، دوران چیکنگ شاہد میڈیکل سٹور ککرالی، نقاش ڈینٹل کلینک رولیہ بوجہ ان رجسٹرڈ میڈیکل ادویات فروخت کرنے پر سیل کردیے گئے ہیں اور چالان متعلقہ اتھارٹی کو ارسال کردیے گئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سرپرست اعلیٰ علامہ شیخ الحدیث خادم حسین رضوی، پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری، صاحبزادہ پیر محمد اعجاز اشرفی، پیر سید ظہیر الحسن شاہ ، پیر قاضی محمود اعوان ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ داتا گنج بخش علی ہجویری اپنے پیرومرشد شیخ المشائخ شیخ ابوالفضل ختلی حنبلی کے حکم پر غزنی سے تبلیغ اسلام کی خاطر لاہور منتقل ہوئے۔ دریائے راوی کے کنارے پر جو اس وقت اِسی جگہ سے گزرتا تھا کے کنارے پر خانقاہ شریف کی بنیاد رکھی یہاں جامع مسجد دینی مدرسہ اور وسیع لنگر خانہ قائم کیا۔ آپ سے بے شمار کرامات کا ظہور ہوا اور بے شمار غیر مسلم دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔ ہندوجوگی رائے راجو جو ہوا میں اُڑنے کی صلاحیت رکھتا تھا آپ کی کرامت دیکھ کر مسلمان ہوا اور آپ نے اسے شیخ ہندی کا خطاب دیا اور یہی شیخ ہندی آپ کے وصال کے بعد جانشین بنا۔ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری نے بے شمار علماء اولیاء تیار کئے کشف المحجوف اور دیگر کتابیں تصنیف فرمائیں ۔ دیکھتے ہی دیکھتے آپ کے تیار کردہ رجال برصغیر میں پھیل گئے اور بے شمار شہروں میں خانقاہیں اور لنگر خانے جاری کئے۔ آپ کا مزار اقدس بھی بہت بڑا روحانی مرکز اور برصغیر کا سب سے بڑا لنگر خانہ ہے۔ جس سے ہزارہا لوگ روزانہ لنگر کھاتے ہیں۔ خواجہ خواجگان خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمة اللہ تعالیٰ علیہ نے بھی آپ کے مزار شریف پر چالیس روزہ چلہ کیا اور انواع واقسام کے فیوض وبرکات حاصل کئے اور حضور داتا گنج بخش علی ہجویری رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کے بارے میں اس طرح نظرانہ عقیدت پیش کیا۔ گنج بخشِ فیض عالم مظہر نور خدا ناقصاںرا پیر کامل کاملاں را رہنما قائدین ِ تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزارِ اقدس پر خلاف شرع کاموں ، ڈھول ڈھمکوں اور ملنگ کلچر پر سختی کے ساتھ پابندی لگائی جائے بلکہ تصوف کو بدنام کرنے والی رسوم پر تمام اولیائے عظام کے مزارات پر پابندی لگائی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)19نومبر ہفتہ 10بجے دن بمقام ٹینکی گرائونڈ سرائے عالمگیر کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیںاِنْ شَائَ اللّٰہ! یہ کانفرنس ضلع گجرات کی تاریخ کی سب سے بڑی کانفرنس ہو گی ۔کشمیر ، منڈی بہائو الدین ، جہلم اور ضلع گجرات سے ہزارہا عام وخاص شرکت کر رہے ہیں ۔پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری اور شیخ الحدیث حافظ خادم حسین رضوی اور دیگر ممتاز علماء ومشائخ نظام مصطفی ، ناموس رسالت اور آزاد کشمیر کے موضوع پر خطاب فرمائیں ۔500رضا کاروں پر مشتمل سیکورٹی سمیت ایک درجن سے زائد کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔لبیک یارسول اللہ کانفرنس میں مسلمانوں کو شاندار لائحہ عمل دیا جا ئے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)اقوام متحدہ کی جانب سے نومبر2016ء کو ورلڈ کوالٹی منتھ قرار دئیے جانے کے تناظر میں جامعہ گجرات کے کوالٹی انہاسمنٹ سیلQECنے کوالٹی و پروڈ کٹویٹی سوسائٹی پاکستان اور ORICکے اشتراک سے یونیورسٹی اساتذہ کی تربیت کے لیے ایک دو روزہ تربیتی ورکشاپ”کیمپس گوورننس اور یونیورسٹیوں میں معیاراتی بہتری کے لیے اختراعی حکمت عملی ” کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ کابنیادی مقصد اساتذہ کو تعلیمی ترقی کے نئے منظر نامہ میں اپنی تدریسی و انتظامی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہوئے طلبہ کی عالمی تعلیمی تناظرات کے مطابق تعلیم و تربیت کرتے ہوئے انہیں موجودہ دنیا کے چیلنجوں کے لیے تیار کرنا تھا۔ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی رجسٹرار جامعہ گجرات ڈاکٹر طاہر عقیل اور مہمان اعزازی چیئرمین QPSPڈاکٹر علی ساجد تھے جبکہ میزبان ڈائریکٹرQECڈاکٹر راشد سعید تھے۔ دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں جامعہ گجرات اور اس کے سٹی و سب کیمپسوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً47اساتذہ نے شرکت کی۔ ڈاکٹر طاہر عقیل نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی ہی وہ راستہ ہے جو ہمیں قومی ترقی کے اعلیٰ اہداف کو حاصل کرنے میں کامیابی سے ہمکنار کر سکتا ہے۔ ٹیکنالوجی کے وسیع پھیلائو کے باعث جدید دنیا کے ہر لمحہ بدلتے تناظر میں ایسے اساتذہ کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی ہے جو اعلیٰ مہارتوں سے لیس اپنی متحرک پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے بل بوتہ پر نوجوان طلبہ کو دورحاضر کی ضروریات کے عین مطابق تعلیم و تربیت فراہم کرتے ہوئے انھیں زندگی کے مختلف شعبہ جات میں قائدانہ صلاحیتوں سے مالا مال کر سکیں۔ اعلیٰ معیاری تعلیم کے فروغ و ترویج کے لیے جامعہ گجرات اپنی ہر کوشش کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے طلبہ و اساتذہ میں جدید تحقیقی شعور کو پروان چڑھانے کی راہ پر گامزن ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے اساتذہ اپنی تدریسی صلاحیتوں کو پوری طرح بروئے کار لاتے ہوئے طلبہ میں جدید طرز تعلیم کے فروغ اور انکی اعلیٰ شخصی تربیت کے فریضہ کو ملحوظ خاطر رکھیں گے۔ ڈاکٹر علی ساجد نے کہا کہ تعلیم و تدریس کا جدید منظر نامہ ہمیں تعلیمی معیار میں بہتری کی راہ پر لے کر جا رہا ہے۔ ہمیں تعلیم کے کلاسیکی تصورات سے نکلتے ہوئے طلبہ کو جدید تصورات و نظریات سے آراستہ ایک ایسی تعلیم و تربیت کا موقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے جو انہیں عملی دنیا میں تگ و دو کرنے میں آسانیاں فراہم کرے۔ ہمیں طلبہ میں مستقبل بین قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہوئے انہیں ایسی مہارتوں سے شنا سا ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے جس میں دورحاضر کے تمام لوازمات سے آراستہ تعلیمی تحر ک شامل ہو۔ ہمیں تعلیمی میدان میں تلقین غزالی سے آگے نکلتے ہوئے روح بلالی کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے نوجوان قومی مقدر کا ستارا بننے کے قابل ہو جائیں۔ ایسی صورتحال میں اساتذہ کی ذمہ داری دو چند ہو جاتی ہے۔ اساتذہ کو تعلیم کے نئے تناظرات سے متعارف کیے بغیر طلبہ کی معیاری تعلیم و تربیت ممکن نہیں۔ جدید دور میں طلبہ کے ذہنی و فکری اُفق کو وسیع کرنے والے اساتذہ ہی کامیا ب ہونگے۔ ڈاکٹر راشد سعید نے کہا کہ جامعہ گجرات کے QECکا بنیادی مقصد نظام تعلیم میں تدریجی تبدیلیاں لاتے ہوئے اعلیٰ معیار تعلیم کا حصول ہے۔ تعلیم و تربیت کی جدید ترین سہولتوں اور تکنیک کا استعمال معیار تعلیم میں بہتری کومتعارف کروانے کے لیے ناگزیر بن چکا ہے۔ پبلک، پرائیویٹ اور کارپوریٹ سیکٹر میں کوالٹی اور پروڈکٹویٹی کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔ ہمارا منشا یہی ہے کہ ہم اپنی کاوشوں کے ذریعے جامعہ گجرات کے طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی راہداری پر ان کی تعلیم و تربیت کے اہتمام کا فریضہ ایسے اساتذہ کو سونپیں جو صحیح معنوںمیں اس ذمہ داری کے اہل ہوں۔ اساتذہ کے لیے اس دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے فوکل پرسن میں چیئر پرسنQPSPڈاکٹر علی ساجد اور انجینئر زبیر شامل تھے۔ اس ورکشاپ کے کوارڈینیٹر ڈپٹی ڈائریکٹرQECڈاکٹر زکی الزماں تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) گو رنمنٹ ا سلا میہ ہا ئی سکو ل ملکہ (کلسٹر )کے ز یر ا ہتما م انٹر سکو لز سا ئنس ما ڈ ل کمپیٹیشن گر لز سیکشن کا ا نعقا د گو ر نمنٹ گر لز ہا ئی سکو ل منگلیہ میں ہو ا ۔ مہما ن خصو صی ملک افتخا ر ا حمد اعوا ن آ ف ملکہ تھے ۔ گو رنمنٹ گر لز ہا ئی سکو ل ملکہ کی طا لبا ت نے سب سے بہتر ین سا ئنس ما ڈ ل بنا کر پہلی پو ز یشن حا صل کی ۔ جبکہ گو ر نمنٹ گر لز ہا ئی سکو ل منگلیہ کی طا لبا ت دو سر ے نمبر پر گو ر نمنٹ گر لز ہا ئی سکو ل گو ٹر یا لہ کی طا لبا ت تیسر ے نمبر ر ہیں ۔ مہما ن خصو صی ملک ا فتخا ر احمد اعوا ن نے پو ز یشن ہو لڈر طا لبا ت میں تعر یفی ا سنا د او ر انعا ما ت تقسیم کیے ۔ سا ئنس ما ڈ ل کمپیٹیشن بو ا ئز سیکشن کاا نعقا د گو ر نمنٹ ا سلا میہ ہا ئی سکول ملکہ میں منعقد ہو ا ۔ مہما ن خصو صی ملک محمد شر یف اعو ا ن او ر ملک ا و ر نگ ز یب اعوا ن خا فظ کلا تھ ہا ئو س ملکہ تھے ۔ گو رنمنٹ ہا ئی سکو ل ٹھو ٹھہ را ئے بہا در کے طلبہ نے پہلی ، گو ر نمنٹ اسلا میہ ہا ئی سکو ل ملکہ کے طلبا ء نے دو سر ی ، گو ر نمنٹ ہا ئی سکو ل رڑ یا لہ کے طلبا نے تیسری پو ز یشن حا صل کی ۔ اس مو قع پر مہما ن خصو صی ملک محمد شر یف اعوا ن نے خطا ب کر تے ہو ئے ہیڈ ما سٹر چو ہد ری مست عمر ا ن او ر انچا ر ج سا ئنس لیب ر اجہ مبشر عر فا ن کو اتنا اچھا پر و گر ا م منعقد کر ا نے پر خر ا ج تحسین پیش کیا ۔ اور کہا کہ سکول کی فلا ح و بہبو د کے کا مو ں میں ہما ر ا کا م جا ری ر ہے گا ۔ اور سکول میں منعقد ہو نے و ا لے غیر نصا بی پر و گر ا مو ں کو ہم آ ئند ہ بھی سپو ر ٹ کر یں گے ۔ بعد میں انہو ں نے پو ز یشن ہو لڈ ر طلبا ء میں تعر یفی اسنا د او ر انعا ما ت تقسیم کیے ۔ ڈ ی ا ی ا و سیکنڈ ر ی نثا ر احمد میو نے بھی کلسٹر ملکہ کے ہیڈ ما سٹر چو ہد ری مست عمرا ن کو انٹر سکو لز سا ئنس ما ڈ ل کمپیٹیشن منعقد کر و ا نے پر ان کی کا و ش کو سر اہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔