خیرپور ناتھن شاہ میں سول سوسائٹی کا ایس ایس پی دادو شبیر سیٹھار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

K.N.Shah Protest Against SSP Dadu

K.N.Shah Protest Against SSP Dadu

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں سول سوسائٹی کی طرف سے علامہ مہدی رضا اور سید احمد شاہ کی قیادت میں مرکزی امام بارگاہ سے احتجاجی ریلی نکال کر نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقعے پر احتجاج میں شریک سیکڑوں شہریوں نے ایس ایس پی دادو شبیر سیٹھار، ایس ایچ او اکبر چنہ اور اے ایس آئی جہانگیر چانڈیو خلاف شدید نعریبازی کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی دادو شبیر سیٹھار ایک مخصوص پالیسی کے تحت معصوم بیگناہ شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کر کہ انہیں حراسان کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی کی اس قسم کی حرکات پر جب ہم نے پرامن احتجاج کرنا چاہا تو اس پر بہی انہوں نے مقدمات درج کرنے کے ساتھ ساتھ فورتھ شیڈول میں نام ڈالنے کی بہی دھمکی دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کس آئین کے تحت ایس ایس پی دادو شبیر سیٹھار اپنی بادشاہت چلا رہے ہیں جب چاہا کسی غریب کو پکڑ لیا جب چاہا جھوٹا مقدمہ درج کرلیا ۔ہم اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

احتجاج میں شریک شہریوں کی بڑی تعداد نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ سے سید احمد شاہ اور دیگر معصوم بیگناہ شہریوں پر درج کیے جانے والے جھوٹے مقدمات خارج کرنے اور ایس ایس پی دادو سمیت دیگر پولیس افسران کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔

دوسری صورت میں ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

03152515800