کراچی (جیوڈیسک) پانامہ کیس کی عدالتی سماعت پر سرمایہ کاری محتاط ہوگئے، کاروبار ی ہفتے کا اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 524 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز مثبت رجحان سے ہوا، 100 انڈیکس نے ہفتے کی بلند ترین سطح 43 ہزار 83 پہلے سیشن میں رقم کی، لیکن کاروباری ہفتے کا اختتام 42 ہزار 324 پر رہا۔
کاروباری ہفتے کے دوران 70 ارب روپے مالیت کے 2 ارب 29 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئےجبکہ اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 88 ارب روپے کم ہو کر 8577 ارب روپے ہوگئی۔