پیرمحل (نامہ نگار) اڑھائی کروڑ روپے سے رضا فاروق میموریل لائبریری کی تکمیل مکمل ہونے کے باوجود عوامی نوعیت کے منصوبہ کو عوام کے لیے کھولانہ جا سکا تفصیل کے مطابق معروف قانون دان مصطفی رمدے اور ایم این اے میاں اسدالرحمن کی ذاتی کاوش سے پنجاب حکومت کی گرانٹ سے پیرمحل شہر میں اڑھائی کروڑ روپے کی خطیر رقم سے رضافاروق میموریل لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا جو تکمیل ہونے کے باوجود اس لائبریری کو عوام کے لیے ناگزیر وجوہات کی بناء پر کھولا نہ جاسکا رانا شمشاد علی صدر اخبار فروش یونین پیرمحل سمیت سماجی فلاحی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، ایم این اے چوہدری اسدالرحمن ، ماہر قانون دان چوہدری مصطفی رمدے سے اپیل کی رضا فاروق میموریل لائبریری کو عوامی مفاد کے پیش نظر جلد ازجلد کھولا جائے تاکہ علاقہ میں تعلیمی ترقی سمیت اڑھائی کروڑ روپے سے تعمیر لائبریری کے قیام کے مقاصد حاصل ہوسکیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) نوعمراناڑی رکشہ ڈرائیور شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور اردگرد کے چکو ک کو جانے والے موٹر سائیکل رکشے جنہیں نوعمر اور اناڑی ڈرائیورچلارہے ہیں جنہیں ڈرائیونگ کی ذرا بھر بھی سوجھ بوجھ نہ ہے جو کہ نہ صرف اپنی جانیں ہتھیلی پرلیے پھرتے ہیں بلکہ شہریوں کے لیے ملک الموت ثابت ہورہے ہیں نتائج سے بے خبر والدین روزی روٹی کے نا م پر موٹرسائیکل رکشہ اپنے نوعمر لخت جگر کے حوالے کرکے انہیں سرعام موت کے سپر د کررہے ہیں سماجی حلقوں نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیاکہ تمام موٹرسائیکل رکشوں کی جانچ پڑتال کی جائے اور نوعمراورکم سن ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کی جائے جوکہ چلتی پھرتی موت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) قمرزمان کائر ہ کی بطور پنجاب صدر نامزدگی پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کا احسن اقدام ہے پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات جدوجہد کی ہے اور پیپلز پارٹی اپوزیشن میں بھی رہ کر عوام کی ترجمانی کرے گی ان خیالات کا اظہار رانا محمد جمیل ، سیٹھ شبیر عبداللہ ہوشیارپوری پاکستان پیپلزپارٹی رہنمائوںنے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف پہلے بھی کئی سازشیں ہوئیں مگر پاکستان پیپلز پارٹی کا راستہ روکنے والے اپنے ایجنڈے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور اب بھی مخالفین کو ناکامی ہو گی اور آنے والا وقت ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کا ہو گا۔رانا محمد جمیل نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی نظریاتی سیاسی قوت ہے۔پارٹی کارکنوں کے حوصلے آج بھی ہمالیہ کی طرح پر عزم اور ناقابل شکست ہیں۔سیٹھ شبیر عبداللہ ہوشیارپوری نے کہا تاریخ گواہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپوزیشن میں رہ کر ترقی کی پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک اور جمہوریت کیلئے جانیں قربان کی ہیں ۔محترمہ بینظیربھٹو شہید نے آخری دم تک جمہوریت اور ملکی بقا کی جنگ لڑی پی پی پی کارکن محترمہ کے مشن کوجاری رکھتے ہوئے ہرقربانی دینے کیلئے تیار ہیں پاکستا ن پیپلز پارٹی کو کبھی بھی اقتدار کا لالچ نہیں رہا ۔پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جوسیاسی انتقام کی حامی نہیں پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کامحور رکھاہے پاکستان پیپلزپارٹی نے پانچ سال جمہوری رویوں کوپروان چڑھایاہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپناآئینی عرصہ پورا کرکے رخصت ہوئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں کسی سیاستدان یاسیاسی کارکن کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایاگیا اور نہ اس کی آزادی سلب کی گئی رانا محمد جمیل نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کاپانچ سالہ جمہوری دوراقتدار ترقیاتی اورخوشحالی کادورتھا جس کوپاکستانی عوام آج بھی بہت یاد کرتے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں کیے گئے ترقیاتی کام عوام کواچھی طرح یاد ہیں۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان پیپلزپارٹی دوبارہ ملک میں اقتدار سنبھالے گی پاکستان مسلم لیگ نے اقتدار سنبھالتے ہی عوام کش پالیسیوں کوطول دیناشروع کردیاہے۔پاکستان پیپلزپار:ٹی جمہوریت کے تسلسل کوبرقرررکھنے کیلئے ہرطرح کاکرداراداکرنے کوتیارہے۔ محلاتی سازشوں سے جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیاجائیگا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) پاک نیوی نے بروقت کاروائی کرکے برتری کا خود ساختہ بھارتی احساس بکھیر دیا ہے فوج دفاع وطن کیلئے مستعد ہے اور سرحدی جارحیت کیخلاف بھارت کو بھرپور جواب دے رہی ہے پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانے کی بھارتی سازشوں کا بھی بھرپور جواب دینے کی ضرورت ہے ا ن خیالات کا اظہار الطاف حسین شہزادضلعی صدر نیشنل پیس اینڈجسٹس کونسل نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا پاکستان کیخلاف بڑھتی ہوئی بھارتی ریشہ دوانیوں ‘ سازشوں اور سرحدی جارحیت کاافواج پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا جارہا ہے مگر کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کے ذریعے پاکستانی فوجیوں اور معصوم شہریوں کو شہید کرنے والا بھارت پاکستان کی جوابی کاروائی سے اپنے فوجیوں کی ہلاکت پر خاموش ہے کیونکہ جارحیت کیخلاف پاکستانی افواج کی جوابی کاروائیوں سے بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف بھارتی عوام میں مودی حکومت کیلئے منفی جذبات اور اشتعال باعث بن جائے گا اور بھارتی برتری کا خود ساختہ احساس بھی بکھر جائے گا نے کہا کہ پاک فوج ایل او سی پر دفاع وطن کا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور بھارت کو مؤثر و فوری جواب کے ذریعے چھٹی کا دودھ یاد دلارہی ہے تاہم دشمن سرحد کے اندر بھی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے اسلئے اس کو یہاں بھی مزید بھرپور طریقے سے جواب دینے کی ضرورت ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) ضلعی میلہ کی تقریب کے نام پر یونین کونسل نمبر82پیرمحل سٹی انتظامیہ نے عوام اورضلعی وتحصیل انتظامیہ کو بے وقوف بنادیا،،، ناقابل استعمال گرائونڈ میں فرضی کھلاڑی ظاہر کرکے رسہ کشی اور والی بال کے مقابلے ظاہر کرکے ہزاروں روپے انعامات اور انتظامات کی مد میں ہڑ پ کرلیے ،،سپورٹس تنظیموں کا احتجاج،، ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پیرمحل علی اسٹیڈیم میں یونین کونسل انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سپورٹس میلہ کے کچھ ایونٹ جس میں رسہ کشی اور والی بال کے مقابلہ جات پیرمحل تحصیل کو دیے جس کی باضابطہ طورپر کسی بھی سپورٹس کلب یا کھلاڑیوں کو اطلاع نہ دی گئی اور نہ ہی سپورٹس میلہ کے ایونٹ کے متعلق عوام میں مشتری منادی کروائی گئی بلکہ ایک پینا فلیکس لگاکر علی اسٹیڈیم پیرمحل جس میں ہل چلاکر سپورٹس اسٹیڈیم کے لیے تیاری کی جارہی ہے میں اردگر د کے راہگیر اور چند کمیٹی یونین کونسل کے ملازمین کو کھلاڑی ظاہر کرکے رسہ کشی کا مقابلہ کروانے کا ڈرامہ کردیا جبکہ کسی قریبی گائوں کی والی بال ٹیم کو مدعو کرکے سپورٹس میلہ ایونٹ کے نام پر ہزاروں روپے انعامات اور انتظامات کی مد میں ہڑپ کرکے علاقہ کے عوام اورضلعی وتحصیل انتظامیہ کو بے وقوف بنادیاسپورٹس تنظیموںنے وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر فیصل آباد ،ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے سپورٹس میلہ کے نام پر علاقہ کے عوام اورضلعی وتحصیل انتظامیہ کو بے وقوف بنانے پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) اعجا ز حسین اجی معروف سیاسی سماجی شخصیت کی ہمشیر ہ سفینہ ناز بھاری اکثریت سے ضلع کونسل کی مخصوص نشست پرممبرضلع کونسل منتخب سماجی سیاسی فلاحی حلقوں کی مبارکباد تفصیل کے معروف شخصیت اعجا ز حسین اجی معروف سیاسی سماجی شخصیت کی ہمشیر ہ سفینہ ناز بھاری اکثریت سے ممبرضلع کونسل منتخب ہوگئی ان کی کامیابی سے تحصیل پیرمحل کی خواتین کو بھرپور نمائندگی حاصل ہونے سمیت خواتین کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور معاونت حاصل ہوگی بھاری اکثریت سے مخصوص سیٹ پر کامیاب ہونے پر چوہدری محمد طارق بھٹہ والے ، چوہدری محمد افضل بائو ، محمد طاہر گلزار ، حاجی محمد لطیف ، نوبہا رخان گادھی میاں اختر حسین ، مظہر حسین انصاری ، فیصل نکال بھٹی ، اظہر حسین ،محمد مجاہد جٹ ،طالب حسین ناز ،حاجی مبشر علی ،محمد حنیف خان سمیت سیاسی سماجی فلاحی صحافتی حلقوںنے مبارکبا دپیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا