کوئٹہ میں فائرنگ سے ایف سی اور پولیس اہلکار جاں بحق

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ رکا نہیں ہے، کوئٹہ میں سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی ایک اور واردات ہوئی ہے۔

کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ملزمان کامیاب واردات کے بعد فرار ہوگئے، دونوں اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔