پیرمحل کی خبریں 19/11/2016

Piemehal news

Piemehal news

پیرمحل (نامہ نگار) بااثر ٹھیکیدار ،،،ساڑھے 22 کروڑ روپے سے مین رجانہ روڈ کارپٹ روڈ کی نامکمل تعمیر،، زیر تعمیر پلیاں ، ریلوے پھاٹک پر نامکمل سڑک ، درمیان فٹ پاتھ پر روڑی والی مٹی ڈال کرحکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ ،،جون 2016 کو کارپٹ روڈ کی تعمیرمکمل ہونا تھی رقم جون سے پہلے ٹھیکیدار نے مقامی ایکسئین کی مدد سے وصو ل کرکے کام ادھورا چھوڑکر رفوچکر ،، فی الفور سڑک کی تعمیر مکمل کروائی جائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق ساڑھے22 کروڑ روپے سے مین رجانہ روڈ کارپٹ روڈ جس کی تعمیر ماہ جون 2016 کو مکمل کرنا تھی بااثر ٹھیکیدار نے ایکسئین کی ملی بھگت سے تمام رقم وصول کرنے کے باوجود سڑک کو مکمل نہ کروایا سڑک کی تعمیر کرتے وقت سب گریڈ نہ کروایا گیا بغیر کمپیکشن کے سڑک کی بیس میں کچا پتھر اور ناقص میٹریل استعمال کرتے ہوئے سڑک کا لیول انتہائی غیر مناسب اور خراب ہونے کے باعث سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹنے کے خدشات پید اہوگئے دورویہ کارپٹ روڈ پرزیر تعمیر پلیا ں جس میں ناقص میٹریل استعمال ہونے کے باعث کئی ماہ گذرنے کے باوجود نصف سائیڈیں تک مکمل نہ کی گئی سڑک کے دونوں اطراف کھال کی تعمیر اور سروس روڈ کی تعمیر کرنا تھی پانی کے نکاس کے کھال اور سروس روڈ کے جگہ جگہ گڑھے کھودنے کے باوجود کام کو ادھور اچھوڑ دیا گیا ساڑھے 22

کروڑ روپے کی سڑک کی تعمیر سے پہلے سڑک کے درمیان میں آنے والے ریلوے پھاٹک کی حدود میں ہونے کے باعث ریلوے پھاٹک کے دونوں اطراف تین تین سو میٹر کی سڑک مکمل طورپر تعمیرنہ کی جاسکی سروس روڈ کی نامکمل تعمیر ، پانی کے کھال کی نامکمل تعمیر ہونے کے باعث کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے دورویہ کارپٹ روڈ کامقصد ختم ہوگیا وہاں ساڑھے 22 کروڑ کرپشن کی نذر ہوگئے ساجد حسین تحصیل صدر پاکستان پیپلزبیور و اورسماجی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام بھیجی گئی تحریری درخواستوں میں ساڑھے22 کروڑ روپے سے مین رجانہ روڈ کارپٹ روڈ کی نامکمل تعمیر میں کرپشن کی تحقیقات نیب سے کروانے کامطالبہ کرتے ہوئے سڑک کی فی الفور تعمیر کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل نامہ نگار) کروڑوں روپے سے علی اسٹیڈیم پیرمحل میں آسٹرو ٹرف بچھانے کا خواب ادھورا رہ گیا پنجاب حکومت کی طرف سے پیرمحل شہر کے وسط میں موجود علی اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے کروڑوں روپے کی گرانٹ جاری ہونے کے باوجود کام شروع نہ ہوسکا پاکستان ہاکی فیڈریشن تحصیل پیرمحل میں آسٹروٹرف بچھانے کا وعدہ پور اکرے رانا شفیق ، محمد علیم ہاکی اولمپیئن تفصیل کے مطابق پاکستان کے قومی کھیل ہاکی میں تحصیل پیرمحل سے شفقت رسول ، علیم بلال ، دلبر حسین ، محمد رضوان سینئر ، بلال قادر ،محمد عامر جونیئر ،محمد عدنان جونیئر قیادت کرتے ہوئے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں جبکہ مقامی سطح پر کسی بھی قسم کا کوئی ہاکی گرائونڈنہ ہے رانا محمد شفیق اور علیم رضا کی قیادت میںہاکی کا ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کا دنیا بھر میں نام روشن کرنے پر وفاقی حکومت کی طرف سے پیرمحل شہر میں آسٹروٹرف بنانے کا اعلان کیا گیا عرصہ دس سال گذرنے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا موجود ہ پنجاب حکومت کی طرف سے ایم این اے چوہدری اسدالرحمان کی کاوش سے پیرمحل کے وسط میں موجود علی اسٹیڈیم میں آسٹروٹرف بچھانے کے لیے کام شروع کیا گیا اور کروڑوں روپے کی گرانٹ بھی منظور کی گئی پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تحصیل پیرمحل میںاپنے خرچہ پر آسٹروٹرف بچھانا تھی مگر علی اسٹیڈیم میں ہل چلاکر زمین کو ناہموار کرکے چھوڑدیا گیا جس سے علی اسٹیڈیم ہر طرح کے کھیل کے لیے بندہوگیا اردگرد کے مکینوںنے علی اسٹیڈیم کو کوڑاکرکٹ کی آماجگاہ بنالیا جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا تحصیل پیرمحل میں آسٹروٹرف بچھانے کا وعدہ ردی کی ٹوکری کی نذر ہوگیا رانا شفیق ،علیم رضا ، ماجد جہانگیر ،شفقت رسول ، علیم بلال ، دلبر حسین ، محمد رضوان سینئر ، بلال قادر ،محمد عامر جونیئر ،محمد عدنان جونیئر اورسپورٹس تنظیموںنے وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر فیصل آباد ، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے فی الفور تحصیل پیرمحل میں ہاکی کے فروغ کے لیے آسٹروٹرف بچھانے کا وعدہ پور ا کرنے کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) پاک فوج نے بروقت کاروائی کرکے ڈارون گرا کر اور جاسوس آبدوز کو بھاگنے پر مجبور کرکے برتری کا خود ساختہ بھارتی احساس بکھیر دیا ہے فوج دفاع وطن کیلئے مستعد ہے اور سرحدی جارحیت کیخلاف بھارت کو بھرپور جواب دے رہی ہے پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانے کی بھارتی سازشوں کا بھی بھرپور جواب دینے کی ضرورت ہے ا ن خیالات کا اظہار الطاف حسین شہزادضلعی صدر نیشنل پیس اینڈجسٹس کونسل نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا پاکستان کیخلاف بڑھتی ہوئی بھارتی ریشہ دوانیوں ‘ سازشوں اور سرحدی جارحیت کاافواج پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا جارہا ہے مگر کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کے ذریعے پاکستانی فوجیوں اور معصوم شہریوں کو شہید کرنے والا بھارت پاکستان کی جوابی کاروائی سے اپنے فوجیوں کی ہلاکت پر خاموش ہے کیونکہ جارحیت کیخلاف پاکستانی افواج کی جوابی کاروائیوں سے بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف بھارتی عوام میں مودی حکومت کیلئے منفی جذبات اور اشتعال باعث بن جائے گا اور بھارتی برتری کا خود ساختہ احساس بھی بکھر جائے گا نے کہا کہ پاک فوج ایل او سی پر دفاع وطن کا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور بھارت کو مؤثر و فوری جواب کے ذریعے چھٹی کا دودھ یاد دلارہی ہے تاہم دشمن سرحد کے اندر بھی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے اسلئے اس کو یہاں بھی مزید بھرپور طریقے سے جواب دینے کی ضرورت ہے۔

Piemehal news

Piemehal news