مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کی ممبران امن کمیٹی و موبائل ایسوسی ایشن سے میٹنگ، تھانہ مصطفی آباد کی حدود سے باہر کے افراد سے موبائل فون نہ خریدیں، میموری کارڈ میں فحش موویز اور تصاویرنہ بھری جائیں۔
ممبران امن کمیٹی اورمذہبی رہنمائوں کو اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے امن اور بھائی چارہ کا درس دینا چاہیے اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں،طارق بشیر چیمہ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے موبائل ایسوسی ایشن و ممبران امن کمیٹی سے الگ الگ میٹنگ کی۔
ایس ایچ او نے کہا کہ موبائل ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے دوکاندار تھانہ مصطفی آباد کی حدود سے باہر سے تعلق رکھنے والے افراد سے موبائل فون نہ خریدیں، جبکہ مہنگے موبائل فون خریدتے وقت پولیس کو اطلاع دیں، ہم موبائل کو چیک کرکے کلیرنس دیں گے پھر موبائل فون خریدیں، میموری کارڈز میں فحش موویز اور تصاویر بھرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔
میموری کارڈز میں فحش موویز اور تصاویر بھرنے والے کمسن بچوں کو بے راہ وری کا شکار کر رہے ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ نے امن کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصطفی آباد میں امن اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے میں ہمیشہ ممبران امن کمیٹی نے قلیدی کردار ادا کیا ہے آپکی خدمات مثالی ہیں اور مصطفی آباد میں تمام مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی کی وجہ سے کبھی کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔
جو کہ اہلیان مصطفی آباد کی مثبت سوچ کی علامت ہے میٹنگ کے دوران ممبران امن کمیٹی نے چہلم حضرت اما حسین کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو بہتر اور تمام مکاتب فکر کے درمیان مثالی پیارمحبت کو برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126