لیہ کی خبریں 21/11/2016

Layyah

Layyah

لیہ: مسجد حمزہ جی ٹی ایس اڈہ میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی سے خطاب کرتے ہوئے شاعر اہلسنت علامہ قاری ممتاز احمد باروی نے کہا ہے کہ اولیائے کاملین کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم سرخروئی حاصل کر سکتے ہیں۔ صدارت مولانا غلام محمد باروی نے کی۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت اور نقابت کے فرائض حافظ عبدالحمیدچشتی نے اداکیے۔ محمداسلم سجاد، شیخ اشعر اسلام، شیخ کاشف سجاد،عمران احمدخان، عبدالرشیدخان، محمدصدیق پرہار، محمدیونس ،شیخ رحمت اللہ اوردیگرنعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔علامہ ممتازاحمدباروی نے اپنانعتیہ کلام تشریح کے ساتھ سنایا۔انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیائے کاملین دنیامیں ہوں یااپنی مزارات میں یہ دونوںصورتوںمیں خلق خداکوفائدہ پہنچاتے ہیں۔نیکی کاحکم دینے اوربرائی سے روکنے کافریضہ اولیائے کاملین احسن اندازمیں اداکررہے ہیں۔انہوںنے حضرت موسیٰ اورحضرت خضر کی ملاقات کااحوال بھی سنایا۔محفل میلادمصطفی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ: کالم نویس، نعت گوشاعر محمدصدیق پرہارنے کہا ہے کہ مقامی اخبارات تقسیم کرنے والے اخبارفروشوں کے خلوص اورلگن کودیکھتے ہوئے انجمن اخبارفروشاںمیں شمولیت اختیارکی تھی۔اس تنظیم میں پریس سیکرٹری کی ذمہ داری بھی دی گئی۔جس تنظیم کے ابتدائی ایام میں ہی عہدیدارلڑائیاں شروع کردیں اس تنظیم کے ساتھ کام کرنے سے الگ رہنابہترہے۔انہوںنے کہا کہ باربارکہا ہے کہ لڑائی اچھی نہیںہوتی۔ لیکن کسی کویہ بات سمجھ ہی نہیں آرہی۔کئی بارصلح کرانے کی کوشش کی ہے۔ لیکن ہماری کوشش ابھی تک ناکام ہی رہی ہے۔انجمن اخبارفروشاں کے تمام عہدیداران وممبران جب تک آپس میں صلح نہیں کرلیتے اورآئندہ آپس میں لڑائیاںنہ کرنے کاتحریری عہدنہیںکرلیتے اس وقت تک میرانجمن اخبارفروشاں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ میری تمام اخبارفروشوں سے دوستی ہے کسی ایک کوچھوڑ کردوسرے کے ساتھ رہنا میرے لیے مناسب نہیں ہے۔