پیرمحل (نامہ نگار) تھانہ صدر پولیس کی کاروائی اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے اور فرار کروانے والے دو افراد گرفتار مقدمات درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے اشتہاری ملزم محمد ندیم ولد نذیر احمد کو فرار کروانے پر نذیر احمد ولد اللہ رکھا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اشتہاری ملزم محمد اویس ولد محمد اقبال اشتہاری ملزم کو فرارکروانے پر چک نمبر681/22 کے رہائشی محمد اقبال کو گرفتار کرکے زیردفعہ 216ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار )لائوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دوافراد گرفتار مقدمات درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے چک نمبر680/21گ ب میں چھاپہ مارکر محمدا رشد ولد محمد اشرف خیال الیکٹرانکس کو لائوڈ اسپیکر پر اعلان کرتے ہوئے گرفتارکرکے لائوڈ اسپیکر قبضہ میں لے لیا چک نمبر680/21گ ب میں غضنفر علی ولد محمد ادریس کو گرفتار کرکے لائو ڈا سپیکر قبضہ میں لے کر زیر دفعہ6PSSRت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار ) پیرمحل ملتان روڈ پر بائی پاس کے قریب بس الٹنے سے دس افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق تلمبہ سے عزاداروں کو لے کر بس ٹوبہ ٹیک سنگھ جا رہی تھی کہ بائی پاس ملتان روڈ پیرمحل پر تیز رفتاری سے بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں دس افراد جن میںعدنان ولد ارشد ، اشد ولد نثار علی ، فضل عباس ولد عارف حسین ، حسنین رضا ولد عارف حسین ، علی رضا ولد مظہر حسین ،محمد علی ولد محمد خلیل ، رضا ولد عباس ، حسین رضا ولد غلام عباس ،محمد واجد ولد محمد سلیم زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122ٹیم نے سول ہسپتال پیرمحل طبی امداد شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کردیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) جمہوریت کی بقاء کیلئے سیاسی ر واداری اور قومی سوچ کی ضرورت ہے پاکستان جذباتی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا،۔اگرملک میں رائج فرسودہ نظام تبدیل کردیا جائے توحکمرانو ں اورسیاستدانوںکے رویے میں بھی مثبت تبدیلی ضرورآ ئے گی کاش حکمرانوں نے ملک کو دہشت گردی کی نام نہاد جنگ میں دھکیلنے کی بجائے عوام کو تحفظ فراہم کرکے ملک کوکشت وخون سے نکالاہوتا اقتدار اور مراعات سے دلچسپی رکھنے والے حکمرانوںنے ملک و قوم کو تباہی سے دوچار کردیا ،قائد اعظم محمد علی جناح ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی روحیں تڑپ رہی ہوں گی کہ ان کے پیروکاروں نے ملک کو نہ اسلامی رہنے دیا ہے اور نہ ہی جمہوری بلکہ انہوں نے تو ملک کو بیروزگاری،بے حیائی،کمر توڑ مہنگائی،غربت،مذہبی و لسانی جھگڑوں، صوبائی نفرتوں ،ناجائز منافع خوری،قانون کو روندنے والے غنڈوں اور بدمعاشوں کے سپرد کر دیاہے ان خیالات کا اظہارچوہدری احسان ننھا راہنما تحریک انصاف پیرمحل نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا مہنگائی کی آگ میں جھلسنے والے عوام کی بددعائوں نے حکمران اتحاد کاشیرازہ بکھیر دیا،لوگوں کے بنیادی حقوق سلب اوران کااستحصال کرنے والے حکمرانو ں کے احتساب اورانجام کاوقت آگیا اگرحکمرانوں کابس چلتا تو عوام کی رگوں سے خون نچوڑنے کے بعد ان کی بوٹیاں بھی نوچ لی جاتیں آج اہم عہدوں پر فائز شخصیا ت عدم تحفظ کاشکا رہے تو ایک عام شہری کے تحفظ کاکیا حال ہوگا انہوںنے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ جذباتی سیاست کی بجائے سیاسی وقومی رواداری کے اصولوں کو اپنایا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار )سی پیک ملکی ترقی اور خوشحالی کا عظیم الشان منصوبہ ہے ، اس سے پاکستان ہی نہیں پورا خطہ مستفید ہوگا،چینی سرمایہ کاری سے ملک میں روزگار کے لاتعداد مواقع پیدا ہورہے ہیں، چین کی سرمایہ کاری 46ارب ڈالر تک محدود نہیں رہے گی، پاک چین اقتصادی راہداری نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری گیم چینجر منصوبہ ہے ان خیالات کا اظہار عبدالشفیق میو ضلعی چیئرمین بیت المال نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ملک بھرمیں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں، اس سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب آئے گا اور یہ منصوبہ دہشت گردی،انتہاپسندی اور غربت میں کمی لانے میں اہم کردار اداکرے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار )پوری قوم جوڈیشل ایکٹوازم کے زریعے پاکستان کے مسائل کاحل چاہتی ہے لوگ نوازشریف اورعمران خان سے مایوس ہو چکے ہیں ان خیالات کااظہار خان شوکت علی بلوچ سابق امیدوارپنجاب اسملبی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ نوازشریف اورعمران خان پاکستانی قوم کی فلاح وبہبود کی بجائے ڈرامہ بازی پرلگے ہوئے ہیں اورلوگ دن بدن معاشی اوراخلاقی مصیبتوں میں مبتلا ہورہے ہیں ان حالات میں ساری دنیا کے پاکستانیوں کی نظریں اعلی عدالتوں پرلگی ہوئی ہے صرف جوڈیشل ایکٹوازم کی طاقت سے ہی کرپشن ‘بدانتظامی’اقرباپروری اورخودغرضانہ سیاست پربندباندھاجاسکتاہے اگرایک عام سرکاری اہلکار بھی اپنے وسائل سے زیادہ پرتعیش زندگی گزارتاہے تواسے قانون اورضابطے جکڑلیتے ہیں مگرموجودہ حکمرانوں اوران کے ممبران اسمبلی کے اثاثے دن دوگنی رات چوگنی رفتارسے بڑھ رہے ہیں مگرکسی طرح بھی قانون کے شکنجے میں آنے کے لئے تیار نہیں ہیں ان حالات میں صرف عدلیہ ہی ایسے پرامیٹرز دے سکتی ہے جوپاکستانی قوم کامستقبل کرپشن فری بناسکتی ہے ہرکرپٹ شخض خواہ وہ سیاستدان افسر’سرکاری ملازم یاتاجر اور دکاندار ہوکی کرپشن کواحتساب کے شکنجے میں آنے سے ہی ملک مضبوط ہو سکتا ہے ۔