ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم انڈسڑی کی ابھرتی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی ایک ایسا جیون ساتھی چاہتی ہیں جو انھیں بے پناہ محبت دے اور ساری زندگی خوش رکھ سکے۔
اپنی فلم ’’ڈیئر زندگی‘‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں ایک تقریب میں عالیہ سے جب ان کے جیون ساتھی کے بارے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ خوبصورتی ان کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی۔ البتہ ان کے ہونے والے شوہر میں کچھ خوبیاں ہونا لازمی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ جس جیون ساتھی کی خواہش رکھتی ہیں اسے ہنس مکھ اور ایک اچھا انسان ضرور ہونا چاہیے۔ ایک ایسا شخص کو مجھے بے پناہ محبت دے سکے اور ساری زندگی خوش رکھ سکے۔